سری نگر کے بعد شوپیان میں بھی پٹاخوں کی خریدوفروخت پر پابندی

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پٹاخوں کی خرید و فروخت اورپٹاخے پھوڑنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بعد جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں بھی پٹاخے پھوڑنے اور ان کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلع ترقیاتی کشمیر شوپیان اویس احمد نے ایک حکم نامے میں ضلع کی حدود میں پٹاخوں کی خریدوفروخت اورپٹاخے پھوڑنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔

ایک سرکاری ترجمان نے اس سلسلے میں بتایا کہ متذکرہ حکم نامہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹاخوں کی خرید و فروخت اورپٹاخے پھوڑنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ ایس ایس پی شوپیان کو اس حکم نامے پر من و عن عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔