جموں و کشمیر: سخت سردی کے بعد وادیٔ کشمیر میں کھلی دھوپ

ریاست میں قصبہ دراس سرد ترین علاقہ ہونے کے مقام پربرابر فائز ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 28.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جو رواں موسم کی اب تک کی سرد تریں رات ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سری نگر: وادیٔ کشمیر میں کئی روز سے جاری سخت سردی اور برف بھاری کے بعد سوموار کے روز صبح سے ہی دھوپ کھلی رہنے سے لوگوں کو چلہ کلان کی قہر سامانیوں سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے صوبائی ڈائریکٹر سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ ریاست میں اگلے چار پانچ دنوں تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم 18 جنوری سے برف وباراں کا اگلا مرحلہ شروع ہوسکتا ہے۔

ادھر ڈزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر عامر علی نے بتایا کہ جموں کشمیر میں 18 جنوری سے مغربی ہوئیں داخل ہوسکتی ہیں جس کے باعث وادی میں چہار سو برف وباراں متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی بلیٹین کے مطابق وادی میں 16 جنوری کو بڑے پیمانے پر بارشیں یا برف باری ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد 18 جنوری سے برف و باراں کا نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ دریں اثنا گلمرگ کے درنگ ٹنگمرگ علاقے میں برفانی تودے گر آنے سے بجلی اور پانی کی سپلائی بری طرح متا ثر ہوئی ہے۔

متعقلہ محکمہ کے مطابق ریاست میں قصبہ دراس سرد ترین علاقہ ہونے کے مقام پربرابر فائز ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 28.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جو رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ہے۔ راست کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم رجہ حرارت بالترتیب منفی 14.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔

ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ کٹرہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال میں منفی 1.5 ڈگری سینٹیی گریڈ اور بھدرواہ میں منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔