94 سالہ وارین بفے نے کمائی کے معاملے میں ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ کو چھوڑا پیچھے

دنیا کے ٹاپ 17 ارب پتیوں میں سے 15 ارب پتی ایسے ہیں جن کی دولت میں کمی آئی ہے۔ وارین بفے کے علاوہ بل گیٹس واحد ارب پتی ہیں جن کی دولت میں رواں سال اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'ایکس'&nbsp;@MrWarrenBuffet</p></div>

تصویر 'ایکس'@MrWarrenBuffet

user

قومی آواز بیورو

94 سالہ دنیا کے سب سے عمر دراز ارب پتی وارین بفے نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ 2025 کے شروعاتی 90 دنوں میں کمائی کے معاملے میں ایلون مسک، مارک زکربرگ اور جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ دراصل 2025 کے شروعاتی 90 دنوں میں وارین بفے کی دولت میں 24.5 ارب ڈالر کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ان 90 دنوں میں دنیا کے ٹاپ 17 ارب پتیوں میں سے 15 ارب پتی ایسے ہیں جن کی دولت میں کمی آئی ہے۔ وارین بفے کے علاوہ بل گیٹس واحد ارب پتی ہیں جن کی دولت میں رواں سال اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ مارک زکربرگ کو تقریباً 70 ملین ڈالر اور ایلون مسک کو 110 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے سرمایہ کار وارین بفے دنیا کے سب سے عمر دراز ارب پتی بھی ہیں۔ ان کی عمر 94 سال ہے۔ وارین بفے کے بعد ارنولٹ برنارڈ اور جم والٹن سب سے عمر دراز ارب پتی ہیں۔ ان دونوں کی عمریں 76 سال ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق وارین بفے کی کل دولت موجودہ وقت میں 167 ارب ڈالر ہے اور وہ دنیا کے 5ویں سب سے امیر کاروباری ہیں۔ وہیں دنیا کے چوتھے سب سے امیر کاروباری ارنولٹ برنارڈ کی کل دولت 168 ارب ڈالر ہے۔ منگل (1اپریل) کو وارین بفے کی دولت میں دنیا کے دیگر ارب پتیوں کے مقابلے میں کافی کم 194 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔


رواں سال 2025 میں وارین بفے کا نام دنیا کے امیر ترین ارب پتیوں میں سرفہرست ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ دنیا کے سرفہرست 3 ارب پتیوں کی دولت میں رواں سال کافی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں 110 ارب ڈالر، جیف بیزوس کی دولت میں 25.4 ارب ڈالر اور مارک زکربرگ کی دولت میں 69.3 ملین ڈالر کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ جب کہ دنیا کے سب سے عمر دراز کاروباری وارین بفے کی دولت میں 24.5 ڈالر کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو موجودہ وقت میں دنیا کے کسی بھی ارب پتی کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ ان کے علاوہ بل گیٹس دوسرے ایسے ارب پتی ہیں جن کی دولت میں 2.86 ارب ڈار کا اضافہ ہوا ہے۔

اگر گزشتہ 3 ہفتوں کی بات کی جائے تو وارین بفے کی دولت میں 12 ارب ڈالر کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق 10 مارچ کو وارین بفے کی دولت 155 ارب ڈالر تھی۔ اس کے بعد ان کی دولت میں 12 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، اب ان کی کل دولت 167 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔