مدھیہ پردیش: 500 ڈاکٹروں کا اجتماعی استعفیٰ، مریض بے حال

مدھیہ پردیش میں اپنے مطالبات کو لے کر تحریک کر رہے 500 ڈاکٹرس نے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کے ریوا اور بھوپال میں تقریباً 500 جونیئر ڈاکٹروں نے تنخواہ میں اضافہ اور میڈیکل ایکوئپمنٹ کا مطالبہ پورا نہ ہونے کے سبب استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ جونیئر ڈاکٹر طویل مدت سے تنخواہ میں اضافہ اور اسپتال میں علاج کے لیے ضروری اور بہتر ایکوئپمنٹ کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ استعفیٰ کے بعد ان مریضوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں اور ان میڈیکل کالج سے جڑے اسپتالوں میں افرا تفری کا ماحول ہے۔

دراصل مدھیہ پردیش کے سرکاری میڈیکل کالج کے جونیئر ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف پیر سے ہڑتال پر ہیں۔ یہ لوگ تنخواہ میں اضافہ سمیت دیگر مطالبات کر رہے ہیں۔ پیر کو اے سی ایس رادھے شیام جولانیا کے ساتھ دونوں فریق کی بات چیت ہوئی تھی جو ناکام رہی۔ اس کے بعد حکومت نے ہڑتال کر رہے جونیئر ڈاکٹرس پر ایسما لگا دیا تھا۔ ایسما لگتے ہی آج صبح جونیئر ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کی میٹنگ ہوئی جس میں اجتماعی استعفیٰ کا فیصلہ لیا گیا۔

شیوراج حکومت کے ذریعہ ایسما لگائے جانے کے بعد گوالیر اور جبل پور میں بھی جونیئر ڈاکٹرس اجتماعی استعفیٰ دے رہے ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے ان میڈیکل کالج سے ملحق اسپتالوں میں صحت خدمات ٹھپ پڑ گئی ہیں۔ مریض دو دن سے پریشان ہو رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔