ایک ماہ کی قلیل مدت میں ڈونلڈ ٹرمپ کے وہ 20 بڑے فیصلے جس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ماہ کی مختصر مدت میں تقریباً 100 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے، دہائیوں پرانی پالیسیوں کو تبدیل کر دیا اور امریکہ سمیت پوری دنیا میں افراتفری مچا دی۔

20 جنوری 2025 کو امریکی صدارتی عہدے پر دوبارہ براجمان ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ماہ کے اندر اپنے فیصلوں سے پوری دنیا کو چونکا دیا ہے۔ انہوں نے ایک ماہ کی مختصر مدت میں 100 کے قریب ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے، دہائیوں پرانی پالیسیوں کو تبدیل کر دیا اور امریکہ سمیت پوری دنیا میں افراتفری مچا دی۔ آئیے ذیل میں ٹرمپ کے 20 سب سے اہم فیصلوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جس کا اثر پوری دنیا پر ہوا۔
غیر قانونی تاریک وطن پر سختی: امریکہ-میکسیکو سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا اور 333 ہندوستانیوں کو فوجی طیاروں سے ملک بدر کیا۔
ڈبلیو ایچ او سے تعلقات منقطع کر لیے: ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکہ کی رکنیت ختم کر دی۔
جنس کی پہچان پر بدلاؤ: ٹرانسجنڈرز کی پہچان ختم کر کے امریکہ میں صرف 2 ہی جنس عورت اور مرد کو آفیشیل طور پر منظوری دی۔
کینیڈا-میکسیکو پر ٹیرف: ان دونوں ممالک سے درآمد کردہ سامانوں پر 25 فیصد ٹیرف لگایا۔
پیرس موسمیاتی معاہدے سے باہر: موسمیاتی تبدیلی سے نجات پانے کے لیے عالمی معاہدے کو توڑ دیا۔
غیر ملکی فنڈنگ پر روک: یو ایس اے آئی ڈی سمیت کئی بین الاقوامی فنڈنگ پروگراموں کو بند کیا، جس کی وجہ سے 10000 سے زائد نوکریوں پر اثر پڑا۔ اس میں ہندوستان، بنگلہ دیش، پاکستان جیسے ممالک شامل رہے جنہیں صحت سمیت کئی طرح کے پروگراموں میں مدد دی جاتی تھی۔
میکسیکو کی خلیج کا نام بدلنے کی تجویز: اسے ’امریکہ کی خلیج‘ کہنے کی پہل کی۔
کیپیٹل ہِل حملے کے ملزموں کو معافی: 6 جنوری 2021 کے حملے میں شامل 1500 لوگوں کو کلین چٹ دی۔
ٹک ٹاک پر پابندی میں نرمی: چینی ایپ کو 75 دنوں کی مہلت دی تاکہ وہ امریکی سیکورٹی خدشات کو دور کر سکے۔
ڈی ای آئی پروگراموں کو ختم کیا: وفاقی تنوع، مساوات، اور شمولیت (ڈی ای آئی) کی پہل کو مکمل طور پر ختم کر دیا۔
برکس ممالک کو وارننگ: امریکہ کے خلاف پالیسیاں بنانے پر سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی دی۔
ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی: 2015 کے معاہدے پر دوبارہ مذاکرات سے انکار کیا اور نئی پابندیاں عائد کیں۔
چین سے درآمدات پر سخت پابندیاں: نئے تجارتی پابندیوں کا اعلان کیا، جس سے امریکہ-چین تجارتی جنگ مزید گہرے ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
آئی سی سی کو غیر قانونی قرار دیا: انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) پر پابندی لگائی اور اسرائیلی لیدڑان کے خلاف کارروائی کو بے بنیاد قرار دیا۔
کووڈ ویکسین کی لازمیت ختم کی: وفاقی ملازمین کے لیے لازمی ویکسی نیشن کو رد کر دیا اور 8000 فوجی اہلکاروں کو دوبارہ سروس میں شامل کرنے کا حکم دیا۔
غزہ پر کنٹرول کرنے کا منصوبہ: غزہ پٹی پر امریکی قبضے کی بات کہی اور فلسطینیوں کو مصر-اردن میں آباد کرنے کی تجویز پیش کی۔
روس-یوکرین جنگ پر نیا رخ: 12 فروری کو پوتن سے 90 منٹ لمبی گفتگو کی، جس میں بغیر ’کِیف‘ کی رضامندی کے جنگ ختم کرنے پر بات چیت ہوئی اور یورپ کو بھی بات چیت سے دور رکھا۔
ٹرانسجنڈر خواتین پر لگائی پابندی: خواتین کے کھیلوں میں ٹرانسجنڈر کھلاڑیوں کے حصہ لینے پر پابندی عائد کی گئی۔
قومی توانائی ایمرجنسی کا اعلان: توانائی کی پیداوار میں اضافے اور الیکٹرک گاڑیوں پر قوانین میں چھوٹ دینے کے لیے ایمرجنسی نافذ کیا۔
وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر برطرفی کا منصوبہ: ہزاروں سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کی حکمت عملی بنائی، جس کی وجہ سے وفاقی انتظامیہ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں ہوں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔