بھینس کو بچانے کی کوشش میں 2 خواتین کی گئی جان، 7 زَخمی

خبروں کے مطابق بھینس کو بچانے کی کوشش میں ایک میٹاڈور گاڑی ایسی پلٹی کے اس میں سوار 2 خواتین ہلاک ہو گئیں اور 7 دیگر سواری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریب کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

شیو پور: مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپور تھانہ علاقے میں بھینس کو بچانے کی کوشش میں ایک میٹا ڈور بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے پلٹ گئی۔ اس حادثے میں میٹا ڈور میں سوار دو خواتین کی موت ہوگئی جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔

پولس ذرائع کے مطابق ٹونک-چرگاؤں قومی شاہرا پر باوندا ندی کے قریب موجود جنگل کے نزدیک کل شام ایک ہی کنبے کی دو خواتین وملا اور کملا پپلاہی سے شیو پور آرہی تھیں۔ تبھی اچانک سامنے سے آتی ہوئی بھینس کو بچانے کی کوشش میں میٹا دور کا ڈرائیور گاڑی سے کنٹرول کھو بیٹھا جس سے گاڑی کا اگلا ٹائر پھٹ گیا اور وہ تین بار پلٹ گئی۔ اس حادثے میں دونوں خواتین کی موت ہوگئی۔


اس حادثے میں سات دیگر افراد زخمی ہوگئے، جن میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ حادثے کے بعد زخمیو ں کو ضلع اسپتال لایا گیا جہاں سے انہیں راجستھان کے کوٹا ریفر کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کے دوران گاڑی میں دودھ سے بھری بڑی بڑی ٹنکیاں رکھی ہوئی تھیں جو لوگوں پر گرگئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Aug 2019, 1:10 PM