گوہاٹی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ زوبین گرگ کی آخری رسومات، ہزاروں پرستاروں نے نم آنکھوں سے کیا الوداع

اہلیہ جسد خاکی کے قریب ہاتھ جوڑ کر بیٹھی نظر آئیں اور پھر وہ پھپھک کر رو پڑیں۔ گرگ کی چِتا کو ان کی بہن نے مکھاگنی دی۔ اس دوران شمشان میں موجود زوبین کے فینس ان کا مشہور گانا ’مایابینی‘ گاتے رہے۔

<div class="paragraphs"><p>گوہاٹی میں زوبین گرگ کی آخری رسومات / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

آسام کے ہردلعزیز گلوکار زوبین گرگ کو آج سوگواروں نے آخری وداعی دی۔ 19 ستمبر کو سنگا پور میں ان کی موت ہو گئی تھی، جس کے بعد ان کی آخری رسوم منگل (23 ستمبر) کو آسام کے کمرکوچی گاؤں، شمالی کیرولینا میں ادا کی گئی۔ زوبین گرگ کے لیے غم، آنکھوں میں آنسو، ان کی سریلی آواز اور ڈھیر ساری یادوں کے ساتھ اپنوں نے انہیں وداعی دی۔ ان سب کے درمیان ان کی اہلیہ جسد خاکی کے قریب ہاتھ جوڑ کر بیٹھی نظر آئیں اور پھر وہ پھپھک کر رو پڑیں۔ گر کی چِتا کو ان کی بہن پالمی نے مکھاگنی دی۔ اس دوران شمشان میں موجود زوبین کے فینس ان کا مشہور گانا ’مایابینی‘ گاتے رہے۔

نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ نے اپنے سوشل میڈیا ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں گوہاٹی کے اسپورٹس کمپلیکس کے بعد زوبین گرگ کی باڈی کو کرماکوچی شمشان گھاٹ میں لے جایا جا رہا ہے۔ اس دوران ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی کتنی بھاری بھیڑ ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، مرکزی وزیر کرن رجیجو اور گرگ فیملی اور دوستوں کے ساتھ ساتھ کئی مشہور لوگوں نے زوبین گرگ کو آخری رسوم سے پہلے خراج عقیدت پیش کیا۔


گرگ کے جسد خاکی کو کانچ کے تابوت میں رکھا گیا تھا اور روایتی آسمیا ’گموسا‘ میں لپیٹ کر پھولوں سے سجی ایمبولنس گاڑی میں لے جایا گیا۔ گاڑی کے سامنے گلوکار کی ایک بڑی تصویر لگائی گئی۔ گرگ کے 85 سالہ والد اور اہلیہ گریما سیکیا الگ الگ گاڑیوں میں ان کے پیچھے پیچھے چل رہے تھے۔ ہزاروں کی تعداد میں گلوکار کے فینس ان کے جسد خاکی کے ساتھ چل رہے تھے۔

اس سے قبل پیر کو بھی دوسرے دن زوبین گرگ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گوہاٹی کے سروسجئی اسٹیڈیم میں لوگوں کا ہجوم تھا۔ گورنر لکشمن پرساد آچاریہ، گلوکار پاپون اور بھوٹان نریش کے نمائندہ سمیت کئی اہم ہستیوں نے بھی اسٹیڈیم میں زوبین کو خراج عقیدت پیش کیا۔


مختلف زبانوں میں 32000 سے زیادہ گانوں کو اپنی سریلی آواز دینے والے زوبین گرگ کے اچانک انتقال سے ہر کوئی غمزدہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق سنگاپور کے ایک فیسٹیول میں اپنے پرفارمنس سے ایک دن قبل 19 ستمبر کو زوبین اسکوبا ڈائیونگ کے لیے گئے ہوئے تھے، اسی دوران ایک افسوسناک حادثہ ہوا جس میں 52 سالہ گلوکار کی موت ہو گئی۔ وہ بالی ووڈ میں ’یا علی‘ گانے کے لیے کافی مشہور ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔