این سی بی کے زونل ڈاریکٹر کا ممبئی پولیس پر حملہ، میری نگرانی کر رہی ہے پولیس

کروز منشیات معاملہ میں این سی بی کے زونل ڈاریکٹر سمیر وانکھڑے نے مہاراشٹر پولیس میں شکایت درج کی ہے کہ ان پر نگرانی رکھی جا رہی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کروز پر چھاپہ ماری کے بعد آٹھ لوگوں کی گرفتاری کے بعد سے اس معاملہ میں طرح طرح کے سوال کھڑے ہو رہے ہیں ۔ اب اس چھاپہ مارنے والی ٹیم کے ہیڈ این سی بی کے زونل ڈاریکٹر سمیر وانکھڑے نے الزام لگایا ہے کہ ان پر غیر قانونی طریقے سے نظر رکھی جا رہی ہے ۔

اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق این سی بی ذرائع نے بتایا کہ وانکھڑے کا کہنا ہے کہ دو ممبئی پولیس کے ملازمین سادے کپڑوں میں ان کا تعقاقب کر رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ اوشیویرا پولیس کے دو پولیس اہلکار اس قبرستان میں بھی گئے جہاں سے انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج لیا تاکہ وانکھڑے کے موومینٹ کا پتہ لگا سکیں ۔ واضح رہے وانکھرے کی والدہ کا انتقال سال 2015 میں ہوا تھا اور تب سے وہ ہمیشہ قبرستان جاتے ہیں ۔


اس تعلق سے وانکھڑے نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اپنی شکایت کے ساتھ مہارشٹر پولیس کو دی گئی اپنی شکایت کے ساتھ دیا ہے۔ اس تعلق سے این سی بی کے سینئر افسران نے ممبئی پولیس کے اعلی افسران سے بھی ملاقات کی ۔ دو اکتوبر کو این سی بی نے کروز پر چھاپہ ما ر کر کئی لوگوں کو گرفتار کیا تھا اور گرفتار لوگوں میں شاہ رخ خان کا بیٹا آرین خان بھی شامل ہے ۔

واضح رہے اس گرفتاری کے بعد شرد پوار کی پارٹی این سی پی کے نواب ملک نے این سی بی پر کئی سنگین الزام لگائے تھے اور انہوں نے دعوی کیا تھا کہ چھاپہ فرضی تھا اور اس میں بی جے پی کے رہنما سمیت باہر کے کئی لوگ شامل تھے ۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ این سی بی نے پہلے گیارہ لوگوں کو حراست میں لیا تھا لیکن بی جے پی رہنما موہت بھارتیہ کے ایک قریبی سمیت تین لوگوں کو کچھ ہی گھنٹوں میں چھوڑ دیا تھا۔ این سی پی رہنما نواب ملک نے سمیر وانکھڑے کی کال ریکارڈس کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔