زینت امان نے اپنی ’بائیوپک‘ کی خواہش کا اظہار کیا

زینت امان نے انسٹا گرام پر لکھا ہے کہ میری بایوپک کے لئے ایک حساس ہدایت کار، ایک بہادر مصنف، ایک معصوم فنکار کی ضرورت ہوگی...!

<div class="paragraphs"><p>زنت امان / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

زنت امان / تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بالی ووڈ اداکارہ زینت امان سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مسلسل اپنی اپ ڈیٹس دیتی رہتی ہیں۔ زینت امان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام لکھا۔ اس میں انہوں نے اپنی ’بائیوپک‘ بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

زینت امان نے کیپشن میں لکھا ہے ’’ہوسکتا ہے کہ آپ اسے ایک بوڑھی خاتون کی شکایت کہہ کر مسترد کردیں، لیکن میرے خیال میں مجھے شامل کیے بغیر میرے بارے میں بائیوپک بنانا بے وقوفی ہوگی۔ بالکل واضح طورپر، مجھے کوئی بھی اس طرح نہیں جانتا جس طرح میں جانتی ہوں۔ لہٰذا اس سلسلے میں کوئی بھی تحقیق میرے ان پٹ کے بغیر نامکمل، حتیٰ کہ ناقص بھی ہوگی۔ میں شرط لگاتی ہوں کہ میرے بارے میں پبلک ڈومین میں دستیاب ہر ایک حقیقت کے لیے مزید سینکڑوں حقائق ہیں جو صرف مجھے معلوم ہیں۔ بہت سارے سنگ میل، کہانیاں، اور ذاتی انکشافات ہیں جو میرے سفر کو سمجھنے کے لیے لازمی ہیں۔ یہ واقعی ایک دلچسپ زندگی رہی ہے۔‘‘


زینت امان نے لکھا، میں نے ممکنہ بائیوپک کے بارے میں بات کی ہے اور میں خود بھی آہستہ آہستہ اس آئیڈیا پر غور کر رہی ہوں۔ کیا ایسا ہو گا؟ کسے پتا؟ میری بایوپک کے لئے ایک حساس ہدایت کار، ایک بہادر مصنف، ایک معصوم فنکار کی ضرورت ہوگی...!'

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔