دہلی: ذاکر حسین کالج مارننگ میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد نہ ہونے سے طلبا برہم

کالج انتظامیہ ایک سال سے طلبا کو بہکا تے رہے اور اب لائبریری سے اسناد دی جا رہی ہے

ذاکر حسین دہلی کالج کی فائل تصویر
ذاکر حسین دہلی کالج کی فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

محمد تسلیم

نئی دہلی: ذاکر حسین دہلی کالج میں سالانہ ہونے والا جلسہ تقسیم اسناد کا اہتمام 2007 سے ہر سال کیا جاتا رہا ہے ۔ سا ل 2013-16 کے درمیان فارغ ہونے والے طلبا کا جلسہ تقسیم اسناد روایت کے مطابق فروری یا مارچ میں ہونا تھا۔

جلسہ تقسیم اسناد ہر طالب علم کی زندگی کا ایک یاد گار لمحہ ہوتا جس کا اس کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے کہ اس کو اعزاز کے ساتھ بی اے کی اسناد دی جائے گی ۔لیکن گزشتہ ڈیڑ ھ سال سے کالج کے ایک حصہ کا تعمیری کام چل رہا ہے جس کی وجہ سے جلسہ تقسیم اسناد نہیں ہو پارہا ہے ۔اور نہ ہی ابھی تک کالج انتظامیہ کی طرف سے جلسہ تقسیم اسناد کے لئے کوئی بھی سرکلر جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دہلی: ذاکر حسین کالج مارننگ میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد نہ ہونے سے طلبا برہم

اس بابت ’قومی آواز‘ کے نمائندہ نے کالج کے پرنسپل سولیکھ چندر سے بات کی تو انھوں نے بتایا کہ کالج میں ہر سال سالانہ جلسہ تقسیم اسناد ہوتا آیا ہے ، سال 2016 میں جلسہ تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ چونکہ کالج کے ایک بڑے حصہ میں تعمیراتی کام چل رہاہے جس کی وجہ سے کالج انتظامیہ رواں سال جلسہ تقسیم اسناد کرانے سے فی الوقت قاصر ہے۔ انھوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ اگر سستے داموں پر جلسہ تقسیم اسناد کرنے کے لئے کوئی جگہ فراہم کرادیتا ہے تو ہمیں جلسہ تقسیم اسناد کرانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔

پرنسپل سولیکھ چند نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی طالب علم کو اپنی ڈگری لینی ہے تو وہ کالج کی لائبریری میں جاکر ڈگری لے سکتا ہے۔کالج کی جانب سے جلسہ تقسیم اسناد کے لئے کوئی سرکلرجاری نہ ہونے سے 2013-16 کے درمیان فارغ ہوئے طلبہ میں غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اس مسئلہ پر ذاکر حسین دہلی کا لج سے فارغ 2013-16 بیچ کے طالب علم اویس نے کہا ہرطالب علم کا یہ خواب ہوتا ہے کہ اسے اعزا زکے ساتھ اسناد دملے ،جیسے ہم سے پہلے ہمارے سینئرس کو دی گئی ہے۔

دہلی: ذاکر حسین کالج مارننگ میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد نہ ہونے سے طلبا برہم

وہیں ایک اور طالب علم ونے سنگھ راجپوت نے کہا یہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے ہم کافی دنوں سے انتظار کررہے تھے کہ جلسہ تقسیم اسناد کا اہتمام کیا جائے ہوگا لیکن اب کالج اپنی ذمہ داری سے پیچھے ہٹتا ہوا نظر آرہا ہے ۔

پہلے بھی کئی طلبہ اسی بابت ذاکر حسین دہلی کالج انتظامیہ سے بات کرچکے ہیں۔ عبدالکلام نامی طالب نے بتایا کہ میں کئی مرتبہ کالج انتظامیہ کے پاس یہ معلوم کرنے جاچکاہوں کہ جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد کب کیا جائے گا ، کالج انتظامیہ نے یقین دہانی بھی کرائی تھی کہ رواں سال جولائی 2018میں جلسہ تقسیم اسناد کا اہتمام کیاجائے گا ، لیکن کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک کالج انتظامیہ نے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب کچھ طلبا جلسہ تقسیم اسناد نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی کے ساتھ لائبریری سے اپنی اپنی اسناد لے رہے ہیں ۔ جبکہ کچھ طلبا کا کہناہے کہ جب بھی جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد کیا جائے گا ، اسی جلسہ میں اپنی اسناد لیں گے۔

نمائندہ نے جب ایک ہندی کے طالب علم انکت کمار کی سند کو دیکھا تو اس پر 18 نومبر 2017 کی تاریخ لکھی ہوئی تھی اوراس سند میں یہ صاف طور پر لکھا دیکھا کہ سند جلسہ تقسیم اسناد میں دی گئی ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔