اجیت پوار کے خلاف الیکشن لڑنے والے یوگندر نے ای وی ایم کی جانچ کا کیا مطالبہ، 9 لاکھ روپے فیس ادا کی

یوگندر پوار نے اجیت پوار کے خلاف انتخاب میں 19 ووٹنگ مشینوں کی جانچ کے لیے 8.96 لاکھ روپے ادا کیے۔ دیگر امیدواروں نے بھی مختلف حلقوں میں جانچ کے لیے بھاری فیس ادا کی

ای وی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ای وی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

پونے: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد متعدد امیدواروں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (وی ای ایم) کے مائیکرو کنٹرولر کی جانچ کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ دریں اثنا، بارامتی سے اجیت پوار کے خلاف الیکشن لڑنے والے این سی پی-ایس پی کے امیدوار یوگندر پوار نے 19 ووٹنگ مشینوں کی جانچ کے لیے 8.96 لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔

یوگندر پوار کے علاوہ ہڈسپار سے این سی پی کے امیدوار پرشانت جگتاپ اور پونے کینٹ سے کانگریس کے امیدوار رمیش باگوی نے بھی جانچ کی درخواست دی ہے۔ ضلع بھر میں 137 ووٹنگ مشینوں کے مائیکرو کنٹرولرز کی تصدیق کے لیے 66.64 لاکھ روپے کی مجموعی فیس جمع کرائی گئی ہے۔


سپریم کورٹ کے رہنما اصولوں کے مطابق، وہ امیدوار جو اپنے حلقے میں دوسرے یا تیسرے نمبر پر رہے ہوں، وہ ای وی ایم کے 5 فیصد مائیکرو کنٹرولر کی جانچ کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کو اس کے لیے درخواست اور جانچ کی فیس جمع کرانی ہوتی ہے۔ پونے کے ضلع الیکشن حکام نے ان درخواستوں کو ریاست کے چیف الیکشن آفس بھیج دیا ہے۔

پرشانت جگتاپ نے ہڈسپار میں 27 ووٹنگ مشینوں کی جانچ کے لیے تقریباً 12 لاکھ روپے فیس دی، جبکہ راہل کلاتے نے چنچوڑ میں 25 مشینوں کے لیے 11 لاکھ روپے ادا کیے۔ کانگریس کے سنجے جگتاپ نے 21 مشینوں کی جانچ کے لیے 9.9 لاکھ روپے ادا کیے۔

جانچ کے عمل کی نگرانی سخت سکیورٹی کے تحت کی جائے گی، جس میں امیدواروں کے علاوہ وی وی پی اے ٹی بنانے والی کمپنیوں کے انجینئر بھی شامل ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔