نوجوان اگر مودی کے کھیل کو سمجھ لیں تو ہندوستان کی تصویر بدل سکتی ہے : ڈاکٹر اکھلیش

مذہبی جنون اور نفرت پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے تاکہ عوام کی توجہ ان بنیادی مسائل سے ہٹائی جا سکے۔ نوجوانوں کو بیدار کرنے کی ذمہ داری آپ کے ہاتھ میں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے پارٹی ہیڈکوارٹر صداقت آشر م میں منعقدہ ریاستی یوتھ کانگریس کی ایکزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ مودی جی نے کہا تھا کہ وہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں دیں گے، یعنی دس سالوں میں بیس کروڑ نوکریاں۔ آپ اس کا حساب مانگیے۔ نوجوانوں کو بیدار کرنے کی ذمہ داری آپ کے ہاتھ میں ہے۔ مذہبی جنون اور نفرت پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے تاکہ عوام کی توجہ ان بنیادی مسائل سے ہٹائی جا سکے۔ اگر نوجوان اس کھیل کو سمجھ لیں تو ہندوستان کی تصویر بدل سکتی ہے۔ اس لیے پرو ایکٹو بنیں۔

ریاست بھر کے عہدیداروں اور ضلعی سربراہوں سے ملاقات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ملک ایک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور کانگریس کو 1977 سے بھی بڑی جنگ کا سامنا ہے، جسے یوتھ کانگریس کے تعاون کے بغیر مؤثر طریقے سے نہیں لڑا جا سکتا۔ انہوں نے یوتھ کانگریس کے قائدین اور کارکنوں کو یقین دلایا کہ وہ آنے والے انتخابات میں یوتھ کانگریس کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔


اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے بہار انچارج سکریٹری اجے کپور نے یوتھ کانگریس کے اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کانگریس دراصل پارٹی کی فوج کے طور پر کام کرتی رہی ہے اور موجودہ حالات میں اسے ایک بار پھر اپنے پرانے تیور میں واپس آنا پڑے گا۔

ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ ریاستی یوتھ کانگریس صدر شیو پرکاش کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں یوتھ کانگریس کے بہار انچارج بریندر سنگھ ڈھلوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس میں ریاست بھر سے سینکڑوں نوجوان قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی۔


آج کے پروگرام میں شرکت کرنے والے رہنماؤں میں برجیش پانڈے، آشوتوش ترپاٹھی، امردیپ کمار، کرونا نندن پاسوان، خرم، خوشبو کماری، پونم یادو، وکاس کمار جھا، رودرما آریہ، وکاس سنگھ، کوشل کمار سنگھ، وشال کمار یادو اور سونو ٹھاکر شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔