مودی حکومت کے خلاف نوجوان تنظیموں کا آج ’ملک بچاؤ۔نوجوان بچاؤ‘ مارچ

ملک کی 12 نوجوانوں کی تنظیمیں آج ملک کو درپیش تمام مسائل کو لے کر مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک کی 12 نوجوان سیاسی تنظیمیں آج مظاہرہ کر رہی ہیں اور اس مظاہرہ کا نعرہ ہے ’ملک بچاؤ۔نوجوان بچاؤ‘۔ بے روزگاری، ایس ایس سی امتحانات میں گڑبڑی، پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، رافیل لڑاکو جہاز سودے میں بدعنوانی جیسے مدوں کو لے کر یہ نوجوان تنظیمیں آج منڈی ہاؤس سے جنتر منتر تک مارچ نکالیں گی۔

اس مارچ کے لئے خاص طریقے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ تما م ایشو کو لے کر جھانکیاں تیار کی گئی ہیں اور بڑی تعداد میں میں تمام تنظیموں کے کارکنان ملک بھر سے بلائے گئے ہیں۔ اس میں کنہیا کمار، ہاردک پٹیل، چندر شیکھر آزاد جیسے نوجوان قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس مارچ کا انعقاد کانگریس کا یوتھ ونگ کر رہا ہے۔

پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر جھانکی، بدعنوانی کو لے کر جھانکی راون کے دس سر والی جھانکی، کسانوں پر ہوئے لاٹھی چارج کی جھانکی بنائی گئی ہیں۔ اس مارچ میں نیرو مودی، میہول چوکسی اور وجے مالیا کے پوسٹر بھی ہوں گے۔ تمام ایشو پر مودی حکومت کو گھیرنے کی پوری تیاری ہے۔

واضح رہے ملک کی 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد ان اسمبلی انتخابات کے لئے مودی حکومت کے خلاف انتخابی مہم کی شروعات مانی جا رہی ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے کئی بڑے رہنماؤں کی تقاریر بھی متوقع ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Oct 2018, 8:59 AM