لکھیم پور کھیری واقعہ کے خلاف یوتھ کانگریس کا امت شاہ کی رہائش کے باہر مظاہرہ

یوتھ کانگریس کے صدر شرینواس بی وی نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیٹے کی گاڑی کسانوں کو روندتی ہے لیکن ملزمین کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی۔

یوتھ کانگریس کے صدر شرینواس احتجاج کرتے ہوئے، تصویر ویپن
یوتھ کانگریس کے صدر شرینواس احتجاج کرتے ہوئے، تصویر ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: یوتھ کانگریس نے لکھیم پور کھیری کے واقعہ کے خلاف سنیچر کو یہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا اور کہا کہ مودی حکومت کسان مخالف ہے اور کسانوں کو اپنی گاڑی کے نیچے کچلنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرانے کا معاملہ دنیا کے سامنے ہے۔

کانگریس کے یوتھ تنظیم کے کارکنوں نے اس دوران حکومت مخالف نعرے لگائے اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو کابینہ سے ہٹانے اور کسانوں کو اپنی گاڑی سے کچلنے کے ملزم آشیش مشرا کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی مانگ کی۔


یوتھ کانگریس کے صدر شری نواس بی وی نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ داخلہ کے وزیرمملکت کے بیٹے کی گاڑی جان بوجھ کر کسانوں کو روندتی ہے لیکن ملزمین کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمراں جماعت کسانوں کے ساتھ نہیں بلکہ ان کے خلاف کھڑی نظر آتی ہے۔ لکھیم پور کھیری کا واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے تاکہ کسانوں میں خوف کا ماحول پیدا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مشرا نے کسانوں کو دھمکی دی تھی لیکن اب تک داخلہ کے وزیرمملکت بنے ہیں۔

یوتھ کانگریس کے صدر کے قومی میڈیا انچارج راہل راو نے کہا کہ مظاہرہ کر رہی تنظیم کے کئی نوجوانوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ پولیس کئی یوتھ کانگریس کارکنوں کو حراست میں لیکر مندر مارگ تھانہ لیکر گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔