جھارکھنڈ میں وزیر اعظم کی سالگرہ کو 'یوم بے روزگاری' کے طور پر منا رہی ہے یوتھ کانگریس

ریاستی یوتھ کانگریس کے صدر ابھیجیت راج نے بتایا کہ یوتھ کانگریس بے روزگاری کے دن کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ضلع اور اسمبلی بلاک تک پروگرام منعقد کرے گی۔

تصویر ٹوئٹر @IYC
تصویر ٹوئٹر @IYC
user

قومی آوازبیورو

آج جھارکھنڈ پردیش یوتھ کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کو 'قومی بے روزگار دن' کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے لیے یوتھ کانگریس کی جانب سے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ ریاستی یوتھ کانگریس کے صدر ابھیجیت راج نے بتایا کہ آج وزیر اعظم مودی کا یوم پیدائش ہے۔ یوتھ کانگریس آج یوم بے روزگاری منا رہی ہے۔ یوم بے روزگاری کو کامیاب بنانے کے لیے یوتھ کانگریس ہر ضلع اور اسمبلی بلاک تک پروگرام منعقد کر رہی ہے۔

واضح رہے یہ فیصلہ جمعہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ریاستی یوتھ کانگریس سوشل میڈیا ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ میٹنگ میں انڈین یوتھ کانگریس کے جھارکھنڈ کے قومی سکریٹری انچارج دین بندھو شرما، نائب صدر وشال ٹرکی، میڈیا سیل کے چیئرمین اجول پرکاش تیواری، سوشل میڈیا کے چیئرمین سنجے کمار سمیت کئی کارکنان موجود تھے۔


انچارج دین بندھو شرما نے کہا، 'مرکز کی مودی حکومت ملک کے نوجوانوں کو دھوکہ دینے کا کام کر رہی ہے۔ انتخابی منشور میں نوجوانوں کو ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے۔ ملک میں آج مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ بے روزگاری اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔ لیکن مرکزی حکومت گونگے بہرے کی طرح کام کر رہی ہے۔

دوسری طرف، میڈیا سیل کے چیئرمین اجول پرکاش تیواری نے کہا، "اپنی مہم کے ذریعے، یوتھ کانگریس وزیر اعظم مودی کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ان کے دور حکومت میں نوجوان پریشان ہیں۔ پچھلے آٹھ سالوں میں نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی ہیں، ہاں یہ ضرور ہے کہ نوکریاں چھینی جا رہی ہیں۔ ایسے میں وزیر اعظم مودی کو نوجوانوں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔ ہمارا پروگرام وزیر اعظم مودی اور نوجوانوں دونوں کے لیے ایک بڑا پیغام بن کر ابھرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔