نوجوان بدھ کے خیالات سے وابستہ ہوں: مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ میں اپنے نوجوانوں سے بھگوان بدھ کے خیالات سے مربوط ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔ وہ آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے اور آپ کو آگے کا راستہ دکھائیں گے۔

نریندر مودی
نریندر مودی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز بھگوان بدھ کے نظریات کو دنیا کو درپیش موجودہ چیلنجوں کا مستقل حل قرار دیتے ہوئے نوجوانوں سے ان کے خیالات سے وابستہ ہونے کی اپیل کی۔ پی ایم مودی نے بدھ پورنیما کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں پہلے عالمی آن لائن ’دھما چکر دوس تقریب‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’نوجوانوں کی تیز دماغی آج عالمی مسائل کا حل فراہم کر رہی ہے۔ میں اپنے نوجوانوں سے بھگوان بدھ کے خیالات سے مربوط ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔ وہ آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے اور آپ کو آگے کا راستہ دکھائیں گے۔ آج دنیا کو بہت سارے غیر معمولی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ بھگوان بدھ کے اصولوں میں ان کے مستقل حل مل سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان بدھ کے اصول کل بھی اہم تھے، آج بھی قابل احترام ہیں اور کل بھی رہیں گے۔ ان کے نظریات و خیالات کافی سارے معاشروں اور ممالک کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ یہ ہمدردی اور رحم کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان کی تعلیمات، فکر و عمل کی سادگی کو اہمیت دیتی ہیں۔ بدھ مذہب احترام کا درس دیتا ہے- عام لوگوں، غریبوں، خواتین، امن اور عدم تشدد کے احترام کا ایک سبق۔ پی ایم مودی نے بدھ مذہب کی تعلیمات کو زمین پر لا زوالیت کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سارناتھ میں اپنے پہلے خطبے (اپدیش) میں اور اس کے بعد کی تعلیمات میں بھگوان بدھ نے امید اور مقصد کی بات کی تھی۔ ان کی نظر میں دونوں کے درمیان کافی گہرا تعلق ہے۔ امید مقصد کا احساس پیدا کرتی ہے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ وہ 21 ویں صدی کے بارے میں کافی پرامید ہیں۔ ملک کے نوجوان اسی امید کا سرچشمہ ہیں۔ اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ امید، جدت طرازی اور ہمدردی لوگوں کے غم کو کس طرح دور کرسکتی ہیں تو یہ ہمارے اسٹارٹ اپ سیکٹر میں نظر آتی ہیں جس کی قیادت نوجوان نسل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بودھ مقامات سے جڑنے کی ضرورت ہے اور حکومت اس پر توجہ دے رہی ہے۔ کچھ دن پہلے، مرکزی کابینہ نے کشی نگر کو ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے عام لوگوں، تیرتھ یاتریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آسکے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */