جموں: کورونا سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے نوجوانوں نے سڑکوں کو کیا پینٹ

نوجوانوں نے کورونا سے بچنے کے لئے سڑکوں پر ’گھر بیٹھیں، محفوظ رہیں‘، ’کورونا جاؤ‘ اور کورونا کا ایک نقشہ پینٹ کیا ہے تاکہ لوگ بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

جموں: کورونا وائرس کے بارے میں جانکاری عام کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے لئے جموں کے نوجوانوں نے ایک انوکھا طریقہ ایجاد کیا ہے۔ انہوں نے کورونا سے بچنے کے لئے سڑکوں پر 'گھر بیٹھیں، محفوظ رہیں'، 'کورونا جاؤ' اور کورونا کا ایک نقشہ جس میں ایک ڈاکٹر کے پیچھے لوگ کھڑے ہیں اور وہ انہیں کورونا سے بچا رہا ہے، کو پینٹ کیا ہے تاکہ لوگ بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور انتظامیہ کی طرف سے اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں میں ہاتھ بٹایا جاسکے۔

ایک نوجوان نے سڑکوں کو پینٹ کرنے کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ "ہم نے سڑکوں کو پینٹ کرنے کا کام اس لئے کیا تاکہ لوگ جب باہر نکلیں گے تو وہ کورونا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے، کیونکہ ہم نے دیکھا کہ لوگ باہر نکلتے وقت لاک ڈاؤن پر عمل نہیں کررہے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ لوگ جب باہر نکلیں گے تو سڑکوں پر نظر پڑتے ہی وہ لاک ڈاؤن پر عمل پیرا ہوں گے۔


ایک شہری نے مقامی نوجوانوں کے اس نرالے طریقے کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ہمارے لڑکوں نے یہ بہت ہی اچھا کام کیا ہے، یہ خیال بیٹھے بیٹھے ان کے ذہن میں آیا، انتظامیہ لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے بہت کام کررہی ہے ان لڑکوں نے بھی اپنا رول ادا کیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کا اس وائرس سے بچنے کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کرنا بہت ہی ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */