کورونا پر یوگی کے متضاد بیانات انھیں جھوٹا ثابت کر رہے ہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلی جی کے بیان میں سچائی ہے تو حکومت پوری شفافیت کے ساتھ ٹیسٹنگ ڈاٹا اور دیگر تیاریوں کے ساتھ عوام کے سامنے آئے اور یہ بھی بتائے کہ انفیکشن پر قابوپانے کی کیا تیاری ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کرتےہوئے پیر کے روز کہا ہے کہ کورونا انفیکشن کے سلسلے میں لوگوں کی تعداد پر ان کے متضاد بیانوں سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں اور انفیکشن سے متاثروں کے اعدادوشمارپوشیدہ رکھ رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے پیر کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’اترپردیش کے وزیراعلی جی کا یہ بیان سنا۔ حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق تقریباً پچیس لاکھ لوگ ریاست میں لوٹ چکے ہیں۔ وزیراعلی جی کے بیان کی بنیاد پر ان میں سے مہاراشٹر سے لوٹنے والے 75 فیصد، دہلی سے لوٹنے والے 50 فیصد اور دیگر ریاستوں سے لوٹنے والے 25 فیصد لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔‘‘


پرینکا گاندھی نے یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان پر سوال کیا ہے کہ ’’کیا وزیراعلی جی کا مطلب ہے کہ اترپردیش میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں؟ مگر ان کی حکومت کے اعدادوشمار تو متاثروں کی تعداد 6228 بتارہے ہیں۔ ان کے ذریعہ بتائے گئے انفیکشن کے اعدادوشمار کی بنیاد کیا ہے؟ لوٹنے والے غیر مقیموں میں انفیکشن کا یہ فیصد آیا کہاں سے اور اگر یہ صحیح ہے تو ریاست میں اتنے کم ٹیسٹ کیوں ہورہے ہیں؟ یاتو یہ اعدادوشمار اترپردیش کی حکومت کے دیگر اعدادوشمار کی طرح غیر مصدقہ ہیں اور غیر ذمہ دار ہیں۔‘‘

اترپردیش کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’اگر وزیراعلی جی کے بیان میں سچائی ہے تو حکومت پوری شفافیت کے ساتھ ٹیسٹنگ، انفیکشن کا ڈاٹا اور دیگر تیاریوں کے سلسلے میں عوام سے اشتراک کریں اور یہ بھی بتائیں کہ انفیکشن پر قابوپانے کی کیا تیاری ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔