یوگی حکومت کا این آر سی کی جانب پہلا قدم! لکھنؤ میں چھاپے ماری، دستاویزات کی جانچ

لکھنؤ میں غیر قانونی طور پر رہ رہے بنگلہ دیشی اور بیرونی شہریوں کی شناخت کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولس نے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے اور عوام سے اطلاع دینے کی اپیل کی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں پولس نے غیر قانونی طور پر رہ رہے بیرونی شہریوں کے خلاف مہم چھیڑ دی ہے۔ پولس نے اس مہم کے تحت گومتی نگر کے کٹھوتی نگر علاقہ میں چھاپہ ماری کی ہے۔ اس دوران پولس نے جھگی جھونپڑیوں میں رہ رہے لوگوں نے پوچھ گچھ کی اور ان کے کاغذات کا معائنہ کیا۔ پولس نے اس علاقہ میں رہنے والے لوگوں سے ووٹر آئی ڈی، پین کارڈ اور آدھار کارڈ مانگے اور ان کی جانچ کی۔

یوگی حکومت کا این آر سی کی جانب پہلا قدم! لکھنؤ میں چھاپے ماری، دستاویزات کی جانچ

لکھنؤ کے ایس ایس پی کلاندھی نیتھانی نے غیر قانونی طور پر رہنے والے بنگلہ دیشی اور بیرونی شہریوں کی شناخت کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے اور ایس پی نارتھ کو اس کا نوڈل آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولس کی طرف سے شکیات کے لئے ایک ہیلپ نمبر جاری کر کے غیر قانونی طور پر قیام پزیر بیرونی شہروں کے خلاف خبر دینے کو بھی کہا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ڈی جی پی کے حکم کے مطابق غیر قانونی طور پر رہنے والے بنگلہ دیشی اور بیرونی شہریوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

اتر پردیش کے ڈی جی پی نے اس مہم کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے تحت تشکیل دی گئی ٹیم کو حکم دیا گیا ہے کہ مالک مکان سے کہا جائے کہ جو بھی بیرونی شہری ان کے گھروں میں کرایہ پر رہ ے ہیں وہ اپنی تصدیق کرا لیں۔ انہوں نے صاف کیا کہ غیر قانونی طور پر قیام پزیر بیروی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یوگی حکومت کا این آر سی کی جانب پہلا قدم! لکھنؤ میں چھاپے ماری، دستاویزات کی جانچ

اس مہم کے شروع کرنے سے پہلے بھی اتر پردیش کے ڈی جی پی او پی سنگھ نے اس حوالہ سے بیان دیا تھا۔ انہوں نے صاف کیا تھا کہ لکھنؤ سمیت پوری ریاست کے دوسرے اضلاع میں غیر قانونی بیرونی شہریوں کے خلاف ایک مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد صوبہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والے بیرونی شہریوں کی شناخت کرنا ہے، جنہیں اس کے بعد ہندوستان سے باہر نکالنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

وہیں، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کئی مرتبہ یہ دوہرا چکے ہیں ملک کی ہر ریاست میں این آر سی کا نفاظ ہوگا اور دراندازوں کی شناخت کر کے انہیں ملک سے باہر کھدیڑا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Oct 2019, 11:44 AM