یوگی حکومت نے 14 آئی پی ایس افسران کا کیا تبادلہ

گورکھپور کے سینئر پولیس افسر ایس ایس پی دینش کمار پی کا تبادلہ پیلی بھیت کے ایس پی کے طور پر کیا گیا ہے جبکہ بلیا کے موجودہ ایس پی وپن ٹانڈا کو گورکھپور ایس ایس پی بنا کر بھیجا گیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے آج 14 آئی پی ایس افسران کے تبادلہ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ آفیشیل ذرائع نے پیر کو بتایا کہ گورکھپور کے سینئر پولیس افسر ایس ایس پی دینش کمار پی کا تبادلہ پیلی بھیت کے ایس پی کے طور پر کیا گیا ہے جبکہ بلیا کے موجودہ ایس پی وپن ٹانڈا کو گورکھپور ایس ایس پی بنا کر بھیجا گیا ہے۔ ٹانڈا کے مقام پر ڈی جی پی ہیڈکوارٹر پر تعینات ایس پی راج کرن نیر کو بلیا بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چترکوٹ کے ایس پی انکت متل کو اسی عہدے پر رام پور بھیجا گیا ہے وہیں چوتھے واہنی پی اے سی پریاگ راج سے کمانڈنت اویناش پانڈے اب اناؤ کے نئے ایس پی ہونگے وہیں ایس پی ہاپوڑ نیرج کمار جادون کا تبادلہ ایس پی باغپت کےعہدے پر کیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ کانپور میں اڈیشنل پولیس کمشنر انکھل پاٹھک کو للت پور کا نیا ایس پی بنایا گیا ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح سے کانپور کے ایک دیگر اڈیشنل کمشنر دیپک بھوکر کو ہاپوڑ ضلع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ دھول جیسوال کو چترکوٹ کانیا ایس پی بنایا گیا ہے وہیں رامپور کے ایس پی شگن گوتم کو ایس پی ویجیلنس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اناؤ کےایس پی سریش راؤ کا تبادلہ بھی ایس پی انٹیلجنس کےعہدے پر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس پی پیلی بھیت راٹھور کریٹ ہری بھائی کو ایس پی ویجیلنس کے عہدے پر آگرہ بھیجا گیا ہے جبکہ ابھیشیک سنگھ ایس پی باغپت کو ایس پی اے ٹی ایس لکھنؤ اور پرمود کمار ایس پی باغپت کو ایس پی نظم ونسق ڈی جی پی دفتر کےعہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔