یوگی حکومت کووڈ کیئر فنڈ کے پیسے کا حساب دے: اجے کمار للّو

اجے کمار للّو نے کہا کہ اس وقت ریاست کے عوام کو سب سے زیادہ تعاون کرنے کی ضرورت تھی، لیکن یوگی حکومت نے اپنی بدعنوانی کا چہرہ اجاگر کیا ہے۔

اجے کمار للو، تصویر یو این آئی
اجے کمار للو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنو: اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للّو نے کورونا وبا کے وقت یوگی حکومت پر لاپرواہ اور بے حس رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوال کیا کہ حکومت بتائے کہ کووڈ کیئر فنڈ کا پیسہ مشکل وقت میں کہاں خرچ کیا جا رہا ہے۔

اجے کمار للّو نے جاری بیان میں کہا کہ حکومت کی بے حسی کے سبب عوام کورونا وبا سے ذاتی طور پر اپنی استعداد سے زیادہ لڑ رہے ہیں۔ ریاست کے عوام کو سب سے زیادہ تعاون کرنے کی ضرورت تھی، اس وقت یوگی حکومت نے اپنی بدعنوانی کا چہرہ اجاگر کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اپریل میں حکومت نے کووڈ کیئر فنڈ بنایا تھا، جس میں عام آدمی کا پیسہ، اراکین اسمبلی کا فنڈ، سرکاری اہلکاروں/افسران اور ریاست کی تاجر برادری سے موٹی رقم اس فنڈ میں زبردستی جمع کروائی گئی۔ اراکین اسمبلی کے فنڈ کو ایک سال کے لیے سسپینڈ کر کے 2020-21 کی رکن اسمبلی کے فنڈ کا پیسہ، وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں سے 30 فیصد تنخواہ کی تخفیف کا پیسہ وغیرہ کووڈ کیئرفنڈ میں جمع کروایا گیا، بتایا گیا تھا کہ اس کا استعمال وبا سے لڑنے میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوامی کے تئیں جواب دہ ہونا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */