ناکامیوں کو چھپانے کے لئے جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کر رہی یوگی حکومت: اجے کمار للو

یوپی کانگریس صدر اجے کمار للو نے ریاست کی یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور روزگار دینے کے اس کے دعوے زمین پر کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں

اجے کمار للو، تصویر یو این آئی
اجے کمار للو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کانگریس صدر اجے کمار للو نے ریاست کی یوگی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور روزگار دینے کے اس کے دعوے زمین پر کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔

اجے کمار للو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ ریاست میں بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔ ریاست کے کابینی وزیر کے ذریعہ پاس کردہ تجاویز ہوں یا ایز آف ڈوئنگ بزنس، ہرجگہ پر زمینی حقیقت دعوے کے برخلاف ہے۔ یوگی حکومت کے روزگار دینے کے وعدے اور دعوے دونوں جھوٹے اور رعوام کو گمراہ کرنے والے ہیں اور روزگار پر یوگی حکومت کے ذریعہ روزانہ کئے جارہے دعوے صرف جملہ ثابت ہو رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع میسر کرانے میں ناکام حکومت بتائے کہ اس کے زڑیعہ ایز آف ڈوئنگ میں 235492 اکائیوں میں کتنی اس وقت چل رہی ہیں۔ اس میں کتنے بے روزگاروں کو اب تک روزگار ملا ہے۔ روزگار کے مسئلے کے ساتھ ساتھ کابینہ سے اب تک پاس ہونےو الے تجاویز زمین پر اپنی شکل لے پائے ہیں۔

ریاستی کانگریس صدرنے کہا کہ یہی نہیں ان کی بدعنوانی و نظم ونسق پر زیرو ٹالیرنس پالیسی کا عالم یہ ہے کہ ریاست کے اعلی عہدوں پر بیٹھے افسران کی گرفتار کے لئےا نعامات کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے اور افسران پولیس کی گرفت سے باہر چل رہے ہیں۔ للو نے کہا کہ ہر محاذ پر ناکام یوگی حکومت میں سچ کا سامنا کرنے کی جراءت نہیں ہے۔ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے جھوٹ پر جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کر نوجوانوں، بے روزگاروں سمیت ریاست کی معصوم عوام کو گمراہ کررہی ہے۔


ریاستی صدر نے کہا کہ یوگی حکومت صرف جھوٹے وعدے اور دعوے کرنے و ایونٹ منیجمنٹ کے ذریعہ ریاست کے نوجوانوں و بے روزگاروں کو سبز باغ دکھانے کا کام کررہی ہے مگر زمینی سچائی اس کے عین برخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں میں سے ایک کو بھی بی جے پی حکومت نے پورا نہیں کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */