یوگی حکومت نے راتوں رات کر دیا بیس آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ

اتر پردیش حکومت نے 20 سینئر اور جونیئر آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ پیر کی دیر شب کر دیا۔ اس تبادلے میں سنجے پرساد اور آلوک کمار کو وزیر اعلیٰ کا چیف سکریٹری بنایا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

یوگی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پیر کی دیر شب 20 آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ کر دیا۔ اچانک کیے گئے اس فیصلے سے افسروں میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ جن افسران کا دیر رات تبادلہ ہوا ہے ان میں مکیش میشرام کو لکھنؤ کا نیا کمشنر بنایا گیا ہے جب کہ سنجے پرساد وزیر اعلیٰ کے چیف سکریٹری ہوں گے۔ آلوک کمار کو بھی وزیر اعلیٰ کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کا عہدہ فی الحال خالی تھا۔

آئی اے ایس افسروں کے تبادلہ کا جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اس کے مطابق لکھنؤ کے کمشنر آئی اے ایس انل گرگ کو چیف ایگزیکٹیو افسر، یو پی ریاستی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کانپور بنایا گیا ہے جب کہ منیش چوہان کمشنر برائے خوردنی رسد بنائے گئے ہیں۔ سنجے آر بھسریڈی کو کمشنر برائے گنا کا اضافی چارج دیا گیا اور چندر شیکھر کو ایڈیشنل کمشنر چترکوٹ بنایا گیا ہے۔ راجیش کمار کو خصوصی سکریٹری برائے کھیل کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ شیام سندر شرما خصوصی سکریٹری برائے شہری تحفظات بنے ہیں۔


اس کے علاوہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی اے ایس بھاؤنا شریواستو کو جیوڈیشیل ممبر بنایا گیا ہے اور رام یگیہ مشرا یو پی اسمال انڈسٹری کارپوریشن کے ایم ڈی بنائے گئے ہیں۔ سنجے کھتری کو واٹر کارپوریشن کا مشترکہ منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے جب کہ رمیش رنجن واٹر کارپوریشن کے مشترکہ منیجنگ ڈائریکٹر بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح وکاس گوٹھلوال واٹر کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر بنائے گئے ہیں۔ آبی محکمہ کی تشکیل کے بعد تین آئی اے ایس اور ایک پی سی ایس واٹر کارپوریشن میں ٹرانسفر ہوئے۔ آئی اے ایس سریندر پرساد سنگھ خصوصی سکریٹری برائے انفارمیشن بنے ہیں اور منوہر مشرا کو جیوڈیشیل ممبر بنایا گیا ہے۔ مہندر کمار سنگھ ایڈیشنل کمشنر برائے گنا اور کملیش کمار کو ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے منصوبہ کی ذمہ داری ملی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Sep 2019, 9:10 AM