یوگی حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی: اجے للو

اجے کمار للو نے کہا کہ ریاست میں درجنوں صحافیوں پر غیر قانونی ڈھنگ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے، لیکن ممبئی میں ایک صحافی کی گرفتاری پر مرکزی و ریاستی حکومتیں شور مچارہی ہیں۔

اجے کمار للو، تصویر یو این آئی
اجے کمار للو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بستی: اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے ریاست کی یوگی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ بی جے پی حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے سے کنارہ کشی اختیار کرنا چاہ رہی ہے۔ للو نے جمعرات کو یہاں یو این آئی سے بات چیت میں کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کسانوں، نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کر رہی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار دینے میں ریاستی حکومت کترا رہی ہے۔ نوجوان بے روزگار ہوتے جارہے ہیں۔ ریاست میں دھان خرید مراکز غیر فعال ہیں۔ جہاں کسانوں کو کم داموں پر دھان فروخت کرنا پڑ رہا ہے۔ کسانوں کے گنا بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔ بجلی نظام میں کوئی بہتری نہیں ہے۔

اجے کمار للو نے کہا کہ ریاستی حکومت دیوالی کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا تحفہ دے گی۔ بدعنوانی شباب پر ہے۔ ریاست میں درجنوں صحافیوں پر غیر قانونی ڈھنگ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے جو کہ جمہوریت کے خلاف ہے لیکن ممبئی میں ایک صحافی کی گرفتاری پر مرکزی و ریاستی حکومت شور مچا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */