یوگی حکومت شراب مافیا پر مہربان: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ریاست میں زہریلی شراب کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی موت ہو چکی ہے لیکن ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ سرکار شراب مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے

پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia
پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ریاست میں زہریلی شراب کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی موت ہو چکی ہے لیکن ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ سرکار شراب مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ریاست میں اب تک 200 سے زائد افراد کی شراب کی وجہ سے موت ہو گئی ہے اور کئی گھر تباہ ہو چکے ہیں لیکن پولیس اور انتظامیہ خاموش ہے ۔ مافیا صحافیوں اور پولیس پر حملے کر رہا ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔


پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’آگرہ میں زہریلی شراب سے 13 اموات ہوئیں۔ اس سال اتر پردیش میں زہریلی شراب سے تقریباً 200 اموات ہوئی ہیں۔ یوپی میں شراب مافیا ہریلی شراب کا کھلے عام دھندہ کر رہے ہیں، صحافیوں اور پولیس پر حملہ کر رہے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ بی جے پی سرکار شراب مافیا پر کیوں مہربان ہے؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔