یوگی حکومت بجلی شرحوں میں اضافے کی کر رہی تیاری: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت 80 فیصدی گھریلو صارفین پر مزید بوجھ ڈالے گی جبکہ زیادہ بجلی خرچ کرنے والوں پر راحت برسے گی۔

اکھیلیش یادو اور یوگی آدتیہ ناتھ
اکھیلیش یادو اور یوگی آدتیہ ناتھ
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر بجلی صارفین کو تباہ کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت دیوالی کے بعد مہنگی بجلی کا جھٹکا دینے کی تیاری کررہی ہے۔ اکھلیش یادو نے بدھ کے روز کہا کہ دھوکہ دھڑی میں ماہر بی جے پی حکومت نے ضمنی انتخابات کے پیش نظر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اب دیوالی کے بعد بجلی کے شرحوں میں اضافے کی تیاری کر رہی ہے۔

اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت 80 فیصدی گھریلو صارفین پر مزید بوجھ ڈالے گی جبکہ زیادہ بجلی خرچ کرنے والوں پر راحت برسے گی۔ اس سے پہلے بھی بجلی شرحوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔ دیہی علاقوں میں گھریلو اور کسانوں کے ٹیوب ویل کی بجلی شرحوں میں بھاری اضافہ ہوچکا ہے۔


سماجوادی پارٹی سربراہ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ریاست میں تقریباً 10کروڑ سے زیادہ بجلی کے صارف ہیں۔ بی جے پی حکومت نے بجلی کے شعبے میں گہری لاپرواہی اور اپنی نااہلیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ بی جے پی حکومت میں ایک یونٹ بجلی پیدا نہیں کی گئی۔ غیر اعلانیہ طور سے دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی 4-5 گھنٹے ہی ہورہی ہے۔ ایس پی نے بجلی شعبے میں جو کام کیا تھا اسے غیر موثر بنایا جارہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔