یوگی حکومت فوڈ فیسٹول منا کر لوگوں کی غریبی کا تماشہ بنا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ نقص تغذیہ میں ملک بھر میں اول یوگی حکومت فوڈ فیسٹول منا کر لوگوں کی غریبی کا تماشہ بنانے کا کام کر رہی ہے

سنجے سنگھ
سنجے سنگھ
user

یو این آئی

لکھنؤ: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ نقص تغذیہ میں ملک بھر میں اول یوگی حکومت فوڈ فیسٹول منا کر لوگوں کی غریبی کا تماشہ بنانے کا کام کر رہی ہے۔

سنجے سنگھ نے ہفتہ کے روو صحافیوں سے کہا کہ طبی خدمات میں یوپی کا نمبر ملک میں 21 واں ہے۔ تعلیم کے معاملے میں یوپی 18 ویں نمبر پر ہے۔ عدم تغذیہ میں یوپی سر فہرست ہے۔ اس کے بعد بھی یوگی حکومت فوڈ فیسٹول منا کر لوگوں کی غریبی کا تماشہ بنانے کا کام کر رہی ہے۔


پانچ کلو اناج کے لئے لوگوں کو پانچ پانچ گھنٹے بیٹھایا جا رہا ہے۔ سرکاری پیسے کا استعمال بی جے پی اپنی تشہیر کے لئے کر رہی ہے۔ اس فیسٹول میں جو تھیلا دیا جا رہا ہے، اس پر بی جے کے لیڈران کی تصویروں کے ساتھ پارٹی کا انتخابی نشان بھی بنا ہوا ہے۔ گورنر کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہوتسو دراصل حکومت کے پیسے سے پارٹی کی تشہیر کرنے کی بی جے پی کی صرف ایک اسکیم ہے۔ اس سے بی جے پی کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔