یوگی حکومت پراپرٹی ڈیلر کے قتل میں برابر کی ذمہ دار: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا کہ جب ریاست کے وزیر اعلی ’ٹھونک دو‘ کی پالیسی پر زور دیتے ہیں اور ڈی ایم -ایس پی سے انتخابات کو متاثر کرنے اور دیگر فضول کام کرواتے ہیں تو ایسی حکومت سے کسی کو کیا امید ہوسکتی ہے۔

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کانپور: سماجو ادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ گورکھپور کے ایک ہوٹل میں کانپور کے تاجر کے قتل کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ یوگی حکومت بھی برابر کی ذمہ داری ہے۔ اکھلیش یادو نے گورکھپور کے ایک ہوٹل میں پولیس کی مبینہ موت سے ہلاک ہونے والے کانپور کے پراپرٹی ڈیلر منیش گپتا کے اہل خان سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی لڑائی کے سات کھڑے رہنے کا بھروسہ دیا۔

اکھلیش یادو نے ریاستی حکومت سے متاثرہ کنبے کو دو کروڑ روپئے مالی مدد اور متوفی کی بیوی کو سرکاری نوکری دینے کا مطا لبہ کیا۔ ساتھ ہی پورے معاملے کی جانچ ہائی کورٹ کے جج سے کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایس پی کی جانب سے متاثرہ کنبے کو 20 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا۔


انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی حکومت میں عام آدمی انصاف کی امید نہیں کرسکتا ہے۔ جب ریاست کے وزیر اعلی ٹھونک دو کی پالیسی پر زور دیتے ہیں اور ڈی ایم -ایس پی سے انتخابات کو متاثر کرنے اور دیگر فضول کام کرواتے ہیں تو ایسی حکومت سے کسی کو کیا امید ہوسکتی ہے۔ کانپور کے سنجیت قتل معاملے میں پولیس کا کردار اب کسی سے مخفی نہیں رہا۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے میعاد کار میں پولیس سیکورٹی دینے کے بجائے بے گناہوں کی جان لے رہی ہے۔ اترپردیش میں پولیس کو ایسا سلوک کسی کی حکومت میں دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔ حکومت کی پہلے دن سے نظم ونسق پر نیت صاف نہیں رہی ہے۔ بابا وزیر اعلی ہونے کے باوجود ایسی واردات لگاتار ہو رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔