کل رہا دہلی کا پہلا سب سے ٹھنڈا دن، گھنی دھند، خراب ہوا کا معیار اور یلو ایلرٹ
دہلی میں منگل کو سال کا پہلا ٹھنڈا دن ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 سے 16 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا اور گھنی دھند چھائی رہی۔

دہلی میں منگل کو سال کا پہلا ٹھنڈا دن ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تیزی سے کمی آئی اور دارالحکومت میں سردی کی لہر واضح طور پر دیکھی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ یعنی آج بھی ایسی ہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ منگل کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 سے 16 ڈگری سیلسیس کے درمیان تھا۔ پالم اور لودھی روڈ کے علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرد دن کا اعلان اس وقت کیا جاتا ہے جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4.5 سے 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوتا ہے۔
منگل کو قومی راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.7 ڈگری سیلسیس تھا جو معمول سے 3.3 ڈگری کم تھا۔ کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.7 ڈگری زیادہ ہے۔
اسٹیشن وار اعداد و شمار کے مطابق صفدرجنگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.7 ڈگری سیلسیس تھا۔ پالم میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 5.7 ڈگری کم ہے۔ لودھی روڈ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.8 ڈگری سیلسیس، رج ایریا میں 14.9 ڈگری سیلسیس اور آیا نگر میں 14 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
صفدر جنگ، لودھی روڈ، رج اور آیا نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سیلسیس تھا۔ پالم میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب صبح 100 فیصد اور شام کے وقت 91 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات نے گھنی دھند کی وارننگ جاری کرتے ہوئے آج صبح یلو ایلرٹ کا اعلان کیا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ سرد دن کے حالات برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران دہلی کی ہوا کا معیار مزید بگڑ گیا ہے۔ 24 گھنٹے کا اوسط ہوا کے معیار کا انڈیکس یعنی اےکیو آئی310 ریکارڈ کیا گیا جو کہ انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔ یہ پیر کے 244 اے کیو آئی سے بھی بدتر ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔