ملک کو بچانے کے لیے جمہوری طاقتیں بی جے پی کے خلاف مضبوط محاذ بنائیں: یچوری

سیتارام یچوری نے کشمیر میں ہوئی سی پی ایم کی میٹنگ میں کہا کہ بی جے پی ملک بھر میں حالات کو فرقہ وارانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، صرف کشمیری پنڈت نہیں تھے جو وادی میں متاثر تھے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسوادی) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے بی جے پی کو الگ تھلگ کرنے اور شکست دینے کے لیے جمہوری طاقتوں کو سب سے مضبوط محاذ بنانے کی اپیل کی ہے۔ سیتارام یچوری نے سبھی جمہوری طاقتوں سے ملک کو بچانے کے لیے بی جے پی کے خلاف آگے آنے کی گزارش کی۔ انھوں نے سی پی آئی ایم کی ریاست سطحی میٹنگ میں کشمیر میں کہا کہ بی جے پی ملک بھر میں حالات کو فرقہ وارانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ صرف کشمیری پنڈت ہی نہیں تھے جو وادی میں متاثر تھے، بلکہ مسلم، سکھ اور دیگر بھی دہشت ناک حالات کے شکار ہوئے تھے۔

یچوری نے کہا کہ ’دی کشمیر فائلس‘ نامی ایک فلم کشمیر کے حالات کو خراب کرنے کے مقصد سے ریلیز کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں، سکھوں اور کشمیری پنڈتوں سمیت کسی بھی مذہب یا فرقہ کے لوگ کشمیر میں یکساں طور سے متاثر ہوئے ہیں۔ فلم میں سابق گورنر کے کردار کو کیوں نہیں دکھایا گیا، ان کے کردار کو بھی ظاہر کیا جانا چاہیے تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پورے کشمیر کو نقصان ہوا ہے، یہاں تک کہ ریاست میں لیڈروں پر بھی حملے ہوئے ہیں۔ ہر کوئی یکساں طور سے دہشت گردی سے لڑ رہا ہے۔ انھوں نے دفعہ 370 منسوخ کرنے کو چیلنج دینے والی عرضی پر سپریم کورٹ میں جلد سماعت کا مطالبہ بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے 1990 کے پنڈتوں کی رہائش سے متعلق سچائی کا انکشاف کرنے کے لیے ایک ’ستیہ اور صلح کمیشن‘ تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا۔


سیتارام یچوری نے کہا کہ ملک بھر میں حالات بد سے بدتر ہو گئے ہیں۔ لوگ بری طرح مسائل سے نبرد آزما ہیں۔ بے روزگاری-غریبی اب تک کی سب سے اونچی سطح پر ہے اور حالات یہ ہیں کہ نوجوانوں نے اب ملازمت کی تلاش بند کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آئینی ستون کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ملک کو بچانے اور لوگوں کے روز مرہ کے مسائل کو مخاطب کرنے کا وقت ہے۔

یچوری نے کہا کہ ان کی پارٹی ’دی کشمیر فائلس‘ ایک فلم کو لے کر ایک کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کر رہی ہے تاکہ زمینی حقیقت کی جانچ کی جا سکے کہ وادی میں کسے نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی پی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ دیگر اہم پارٹیوں کے ساتھ مل کر وہ ہر طبقات کے لوگوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرے گی، کیونکہ مختلف طبقات کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔