پہلوانوں کا دھرنا جاری، پنجاب کی سب سے بڑی کسان یونین نے بھی کی تحریک کی حمایت، 7 مئی کو پہنچیں گے جنتر منتر

بھارتیہ کسان یونین (اگراہاں) نے جنتر منتر پر دھرنا دے رہے پہلوانوں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، 7 مئی کو صدر جوگندر سنگھ اگراہاں کی قیادت میں پنجاب سے ہزاروں خواتین دہلی پہنچیں گی

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کا دھرنا جاری ہے۔ جنسی ہراسانی کے ملزم ڈبلیو ایف آئی (ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا) کے سربراہ اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتار کے مطالبہ پر پہلوان بضد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک برج بھوشن سنگھ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، وہ جنتر منتر سے واپس نہیں لوٹیں گے۔

اس دوران کسانوں کو ملک کے مختلف حصوں اور مختلف طبقوں سے حمایت مل رہی ہے۔ بھارتیہ کسان یونین (اوگرہاں) نے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ 7 مئی کو صدر جوگندر سنگھ اوگرہان کی قیادت میں پنجاب سے ہزاروں خواتین کھلاڑیوں کی حمایت کے لیے جنتر منتر پہنچیں گی۔ اس کے علاوہ 11، 12 اور 13 کو پنجاب، ہریانہ اور اتراکھنڈ میں خواتین کی جانب سے زبردست احتجاج کیا جائے گا۔


کسان لیڈر چودھری نریش ٹکیت نے ٹوئٹ کیا، ’’پولیس نے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اس سلسلے میں تاریخی سروکھپ ہیڈکوارٹر سورم میں پنچایت بلائی گئی ہے۔ کھاپوں کے نمائندوں نے اس میں حصہ لیا اور متفقہ طور پر 7 مئی کو دہلی کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کیا۔‘‘

پہلوان 23 اپریل سے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ریسلرز نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ، جو اتر پردیش سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ دھرنے پر بیٹھے پہلوان برج بھوشن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان پر حملہ کیا۔ اس دوران کچھ پہلوان زخمی بھی ہوئے۔ اس پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ پوری بی جے پی تکبر میں اپنا دماغ کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف غنڈہ گردی سے پورے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے پورے نظام کا مذاق اڑایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔