راج گھاٹ میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد پہلوانوں کی پریس کانفرنس ملتوی، نئی جگہ اور تاریخ کا اعلان جلد

مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پولیس نے راج گھاٹ میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس وجہ سے پریس کانفرنس نہیں ہو رہی ہے، نئی جگہ اور وقت کے بارے میں جلد مطلع کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پہلوان بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ اور ساکشی ملک نے ایک بار پھر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کر دیا ہے۔ تینوں پہلوانوں نے اعلان کیا تھا کہ جمعرات کی دوپہر راج گھاٹ میں پریس کانفرنس کریں گے جس سے تینوں کے ایک بار پھر جنتر منتر پر لوٹنے کا امکان روشن نظر آ رہا تھا۔ لیکن اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پریس کانفرنس ملتوی ہو گئی ہے۔ مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’پولیس نے راج گھاٹ پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، اس وجہ سے پریس کانفرنس نہیں ہو رہی۔ نئی جگہ اور وقت جلد بتائیں گے۔‘‘

پہلوانوں کی پریس کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی تھی جب دو دن بعد ڈبلیو ایف آئی کا انتخاب ہونا ہے۔ 12 اگست کو ڈبلیو ایف آئی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی اور اسی دن نتائج بھی برآمد ہو جائیں گے۔ ڈبلیو ایف آئی انتخاب میں برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی لوگوں نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ ان میں یوپی کشتی فیڈریشن کے نائب صدر سنجے سنگھ بھی شامل ہیں۔ ان کا مقابلہ ہریانہ کی انیتا شیوران سے ہے۔ انیتا برج بھوشن کے بالغ خاتون پہلوانوں کے جنسی استحصال کیس میں گواہ بھی ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ ایشین گیمز 2023 میں براہ راست انٹری کے لیے ڈبلیو ایف آئی نے اولمپک میڈل یافتہ پہلوان بجرنگ پونیا (65 کلوگرام) اور عالمی میڈل یافتہ ونیش پھوگاٹ (53 کلوگرام) کو چھوٹ دی ہے۔ ان دونوں پہلوانوں کو براہ راست انٹری کی کچھ جونیئر پہلوانوں نے مخالفت کی تھی۔ اس کے بعد بھی دونوں پہلوانوں نے اپنی چھوٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے چھوٹ نہیں مانگی تھی، حکومت نے خود دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔