بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد کی عیادت کرنے اسپتال پہنچے پہلوان بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک

چندرشیکھر پر حملے کو لے کر میڈیا اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بجرنگ پونیا نے کہا کہ ’’حملہ قابل مذمت ہے اور ملزمین کو جلد از جلد گرفتار کر ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ساکشی ملک و&nbsp;بجرنگ پونیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ساکشی ملک وبجرنگ پونیا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دیوبند میں بھیم آرمی چیف اور آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر پر حملہ واقعہ میں پولیس نے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ حملے میں شامل کار کو بھی پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں پولیس کا ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اس درمیان زخمی چندرشیکھر آزاد کی عیادت کرنے کے لیے اسپتال میں اہم شخصیات کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات کی دوپہر پہلوان بجرنگ پونیا نے چندرشیکھر آزاد سے اسپتال پہنچ کر ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔ چندرشیکھر پر حملے کو لے کر میڈیا اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بجرنگ پونیا نے کہا کہ ’’حملہ قابل مذمت ہے اور ملزمین کو جلد از جلد گرفتار کر ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔‘‘ بجرنگ پونیا کے اسپتال پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد ساکشی ملک بھی ضلع اسپتال پہنچیں۔ حالانکہ انھوں نے میڈیا اہلکاروں سے کوئی بات چیت نہیں کی۔ وہ سیدھے آئی سی یو میں گئیں اور چندرشیکھر کا حال چال جانا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے لیڈران چندرشیکھر آزاد کی خیریت دریافت کرنے اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ ضلع اسپتال میں داخل چندرشیکھر آزاد سے ملنے کے لیے بی جے پی کے میئر ڈاکٹر اجئے کمار، رکن اسمبلی راجیو گمبر، سابق رکن پارلیمنٹ راگھو لکھن پال شرما، ٹریزرار نریش سمیت دیگر عہدیدار بھی پہنچے۔ ان سبھی نے ملاقات کے بعد میڈیا سے کہا کہ حکومت اس حملہ کو لے کر سنجیدہ ہے اور ملزم کسی بھی صورت میں پولیس سے نہیں بچ پائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔