راجستھان میں 7 ستمبر سے کھلیں گی عبادت گاہیں، مسجد میں ہو سکے گی باجماعت نماز

راجستھان کی گہلوت حکومت نے مذہبی مقامات کو کھولے جانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں اور بغیر ماسک کے مذہبی مقامات پر نہ جائیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ابھی تک مذہبی مقامات و عبادت گاہیں عام لوگوں کے لیے بند ہیں۔ راجستھان کا شمار بھی ان ریاستوں میں ہوتا ہے، لیکن خوشخبری یہ ہے کہ وہاں 7 ستمبر سے مذہبی مقامات کو کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کچھ ضروری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اب مسجدوں میں باجماعت نمازیں بھی ہو سکیں گی اور مندروں کو بھی پوجا کے لیے کھول دیا جائے گا۔

راجستھان کی گہلوت حکومت نے مذہبی مقامات کو کھولے جانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں اور بغیر ماسک کے عبادت گاہوں میں نہ جائیں۔ مندروں میں دَرشن کے لیے پہنچنے والے عقیدتمندوں کو بھی ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مندر انتظامیہ سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ہر مقام پر سینیٹائزیشن کریں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر بھی نظر رکھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذہبی مقامات پر ضروری انتظامات کا جائزہ ضلع کے کلکٹر اور انتظامی افسران لیں گے اور گائیڈ لائنس پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Aug 2020, 5:11 PM