وارانسی سے بنگلہ دیش ہوتے ہوئے ڈبرو گڑھ تک پہنچے گا دنیا کا سب سے لمبا ریور کروز، پی ایم مودی کریں گے افتتاح

اس ریور کروز کا تذکرہ پی ایم مودی نے جمعہ کے روز مغربی بنگال کے لیے کچھ منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ ’’یہ اپنی طرح کا دنیا کا علیحدہ کروز ہوگا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ریور کروز، کاشی سے ڈبرو گڑھ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ریور کروز، کاشی سے ڈبرو گڑھ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی دنیا کے سب سے لمبے ریور کروز کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ یہ ریور کروز وارانسی سے شروع ہو کر بنگلہ دیش ہوتے ہوئے آسام کے ڈبروگڑھ تک پہنچے گا، اور اس دوران یہ کروز تقریباً 3200 کلومیٹر کا سفر مکمل کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ریور کروز کا افتتاح پی ایم مودی آئندہ 13 جنوری کو کریں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ 50 دنوں کے سفر میں لگژری کروز پر سوار مسافر ملک کے 27 ریور سسٹم سے ہو کر گزریں گے۔ ان میں گنگا، بھاگیرتھی اور برہمپتر کے ساتھ ہی قومی آبی راہ 3 یا ویسٹ کوسٹ کینال شامل ہیں۔ اس دوران یہ کروز 50 سے زائد سیاحتی مقامات پر رکے گا، جن میں عالمی وراثت مثلاً کاشی کی گنگا آرتی، آسام کا کازیرنگا نیشنل پارک اور سندر وَن ڈیلٹا جیسے اہم مقامات شامل ہیں۔ اپنے سفر میں یہ 1100 کلومیٹر کا سفر بنگلہ دیش کے اندر مکمل کرے گا۔


قابل ذکر ہے کہ اس ریور کروز کا تذکرہ پی ایم مودی نے جمعہ کے روز مغربی بنگال کے لیے کچھ منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’یہ اپنی طرح کا دنیا کا علیحدہ کروز ہوگا۔ اس میں ہندوستان کے بڑھتے کروز ٹورزم کی جھلک ہوگی۔ میں اپیل کرتا ہوں کہ مغربی بنگال کے لوگ اس کا فائدہ اٹھائیں۔‘‘ اس دوران ہی پی ایم مودی نے انکشاف کیا تھا کہ کروز 13 جنوری کو اپنا پہلا سفر شروع کرے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریور کروز کا سفر صرف ایک لگژری کروز کا سفر نہیں ہوگا، بلکہ یہ ہندوستان کی تہذیب و ثقافت کو سمجھنے کا ایک بہترین موقع بھی ہوگا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہندوستانی برصغیر میں تہذیبوں کی بنیاد کے مرکز میں ندیاں ہی رہی ہیں۔ ایسے میں ان ندیوں کے راستے ان مقامات سے گزرنے پر ملک کی ثقافت اور وراثت کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */