بہار: تیجسوی یادو کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ

عدالت میں داخل شکایتی مقدمے کے مطابق تیجسوی یادو کے اس بیان کو ہتک عزت والا بتایا گیا ہے جس میں مبینہ طور سے انہوں نے پپو یادو کو بی جے پی کا ایجنٹ بتایا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے خلاف جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) کے مبینہ متحرک رکن اور طلبا کونسل کے جنرل سکریٹری ویشال کمار نے پٹنہ کے چیف جوڈشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہت عزت کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ انجنی کمار شریواستو کی عدالت میں درج شکایتی مقدمہ میں مدعی ویشال کمار نے تعزیرات ہند کی دفعہ۔ 99، 500 اور 501 کے الزام تحت داخل کیا ہے۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کیلئے 17 ستمبر 2018 کی تاریخ مقرر کی ہے ۔

عدالت میں داخل شکایتی مقدمے کے مطابق 10 ستمبر 2018 کو بھارت بند کے ضمن میں یادو کے اس بیان کو ہتک عزت والا بتایا گیا ہے جس میں مبینہ طور سے انہوں نے جاپ کے قومی محافظ اور صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کا ایجنٹ بتایا تھا۔ مدعی ویشال نے یہ مقدمہ اپنے وکیل نیرد پراشر کے توسط سے داخل کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔