مودی حکومت عوامی مسائل کے تئیں بے حس : ڈیسوزا

ہر سال کی طرح اس سال بھی مودی حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے ۔ اس بار مہنگائی بے روزگاری کی شرح سے جڑی ہوئی ہے، جو 7.5 فیصد سے بھی اوپر ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مہنگائی اور بے روزگاری مستقل بڑھ رہی ہے اور کسی جانب سے ایسا نہیں لگ رہا کہ اس پر جلد قابو پایا جا سکتا ہے ۔ سب کی نظریں حکومت پر ہے لیکن وہاں سے کوئی ٹھوس قدم اٹھتا نہیں نظر آ رہا اوپر سے وبا نےالگ خوف پھیلایا ہوا ہے۔آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر نیٹا ڈیسوزا نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت عوامی مسائل کے معاملے میں بے حس ہے۔

محترمہ ڈیسوزا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مودی حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے ۔ اس بار مہنگائی بے روزگاری کی شرح سے جڑی ہوئی ہے، جو 7.5 فیصد سے بھی اوپر ہے۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ کپڑوں اور جوتوں پر جی ایس ٹی 5 فیصد سے 12 فیصد ہونے کے باوجود یہ چیزیں بھی مہنگی ہوجائیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز (ایف ایم سی جی) کی قیمتوں میں بھی 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ اس کا اثر 15 لاکھ نوکریوں کے نقصان کی صورت میں نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی مخالفت اور پانچ ریاستوں کے انتخابات کے اثر کے خوف سے سرکار نے 28 فروری تک قیمتوں میں اضافہ کرنا روک دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔