ہنر ہاٹ میں خواتین کاریگروں کو شاندار موقع ملا: نقوی

سرکس، لیزر لائٹ شو اور ملک کے نامور فنکاروں کے بہترین گانوں اور موسیقی کے پروگرام ہنر ہاٹ آنے والوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہنر ہاٹ سے نو لاکھ 50 ہزار سے زیادہ دست کاروں اور کاریگروں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، جن میں سے 50 فیصد سے زیادہ خواتین کاریگر ہیں۔ مسٹر نقوی نے 40ویں 'ہنر ہاٹ' میں اپنے دورہ کے دوران ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس کا انعقاد16 اپریل سے 27 اپریل تک کیا گیا ۔ممبئی میں چل رہے اس 'ہنر ہاٹ' میں اب تک تقریباً 20 لاکھ لوگ آ چکے ہیں۔ اندازہ کے مطابق 27 اپریل کو ہنر ہاٹ کے اختتام تک یہ تعداد 25 لاکھ کو عبور کر جائے گی۔

نقوی نے کہا کہ تعداد کے علاوہ ملک کے کونے کونے سے آئے دستکار اور کاریگر اپنی دیسی مصنوعات کی زبردست فروخت سے بہت پرجوش ہیں۔ انہیں بڑے پیمانے پر آرڈر بھی مل رہے ہیں۔ ممبئی ہنر ہاٹ میں ملک کی 31 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 1000 کاریگروں، دست کاروں نے حصہ لیا۔


انہوں نے کہا کہ ممبئی اور ملحقہ علاقوں سے لوگ بڑی تعداد میں دستکاروں، کاریگروں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے آئے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ اس کے ساتھ سرکس، لیزر لائٹ شو اور ملک کے نامور فنکاروں کے بہترین گانوں اور موسیقی کے پروگرام یہاں آنے والوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔