ایمبولنس نہ ملنے پر خاتون نے چائے کی دوکان پر ہی بچے کو دیا جنم

تھانہ بھون علاقے کے ہتھولی گاؤں کا رہائشی ہنس راج ایک گاؤں کے بس اسٹینڈ کے پاس چائے پینے کے لئے رکا، اس درمیان چائے کی دوکان پر ہی اس کی بیوی کو درد زہ شروع ہوگیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں اسپتال پہنچانے کے لئے سرکاری ایمبولنس خدمات کی لاپرواہی اس وقت سامنے آئی جب 102 نمبر پر فون کرنے کے بعد بھی درد زہ سے کراہ رہی خاتون نے سڑک کے کنارے چائے کی دکان پر بچے کو جنم دیا۔

اہل خانہ نے بتایا کہ ضلع شاملی کے تھانہ بھون علاقے کے ہتھولی گاؤں کا رہائشی ہنس راج اپنی حاملہ بیوی سونیا کے ساتھ شوکامبری دیوی درشن کے لئے گیا تھا۔ یہ جوڑا دہلی۔ یمنا ہائی وے پر داؤد پورا گاؤں کے بس اسٹینڈ کے پاس چائے پینے کے لئے رکا تھا۔ اس درمیان چائے کی دوکان پر ہی اس کی بیوی کو درد زہ شروع ہوگیا۔

دوکاندار تیزپال اور اس کے بیوی نے خاتون کو اسپتال پہنچانے کے لئے ایمبولنس خدمت کے لئے 102 نمبر پر کئی بار فون کیا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں ملا، درد زہ سے بے حال خاتون چائے کی بنچ پر تڑپتی رہی۔ چائے دوکاندار تیزپال اپنے خاندان کی دو خواتین کو لیکر دوکان پر آیا اور انہوں نے چائے کی دوکان پر ہی سونیا کی ڈلیوری کرائی۔ سونیا نے بیٹے کو جنم دیا۔ دلسچسپ بات یہ ہے کہ یہی مراد مانگنے کے لئے یہ جوڑا شوکامبری دیوی گیا تھا۔

اس ضمن میں سی ایم او کا کہنا تھا کہ ایمبولنس کی 102 نمبر کی سہولت براہ راست لکھنؤ سے جڑی ہے۔ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ انہوں کہا کہ اس معاملے کی جاچ کرائی جائے گی اور قصور واروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Nov 2018, 8:09 PM