بجٹ پیش ہوتے ہی شیئر بازار میں بڑی گراوٹ، سینسیکس 300 پوانٹس اور نفٹی 111 پوائنٹس نیچے

فائیو اسٹار بزنس کے شیئر 5 فیصد، پیج انڈسٹریز 1 فیصد، انڈین بینک 1 فیصد، نیلکو 2 فیصد اور ہیروموٹو کارپ تقریباً 2 فیصد گرے ہیں۔ وہیں سرکاری کمپنیوں کے شیئروں میں تیزی آئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>یونین بجٹ 2025</p></div>

یونین بجٹ 2025

user

قومی آواز بیورو

وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں یونین بجٹ 2025 پیش کیا۔ اس میں انہوں نے نیو ٹیکس بل کا اعلان کیا ہے، جو اگلے ہفتہ سے نافذ ہوگا۔ لیکن یہ اعلان شیئر بازار کو شاید پسند نہیں آیا اور اچانک شیئر بازار میں گراوٹ آ گئی۔ نفٹی 111.15 پوائنٹس گر کر 23397.25 پر آ گیا جبکہ سینسیکس آج 300 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 77193.22 پر کاروبار کر رہا ہے۔

حالانکہ شیئر بازار میں دباؤ دیکھا جا رہا ہے لیکن سرکاری کمپنیوں کے شیئروں میں تیزی آئی ہے۔ آر وی این ایل اور آئی آر بی میں 5 فیصد کی تیزی ہے جبکہ مجھگاؤں ڈاک، بی ڈی ایل اور این ایچ پی سی جیسے شیئر تیزی پر کاروبار کر رہے ہیں۔

بی ایس ای سینسیکس کے ٹاپ 30 شیئروں میں سے 9 شیئر سب سے زیادہ گرے ہیں۔ جبکہ باقی 21 شیئر اُچھال پر کاروبار کر رہے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ تیزی آئی ٹی سی ہوٹلس کے قریب 3 فیصد کی تیزی آئی ہے۔ وہیں ٹائٹن کے شیئر میں معمولی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔


این ایس ی کے ٹاپ 50 شیئروں میں سے آئی ٹی سی ہوٹلس، مہندرا اینڈ مہنرا بیل، الٹرا ٹیک سیمنٹ کے شیئروں میں 3 فیصد تک کی اُچھال آئی ہے۔ وہیں این ایس ای ٹاپ-50 شیئروں میں سے 23 شیئر گراوٹ پر ہیں، جس میں ہیروموٹو کارپ اور وپرو جیسے شیئر شامل ہیں۔ گرنے والے شیئروں کی بات کریں تو فائیو اسٹار بزنس 5 فیصد، پیج انڈسٹریز 1 فیصد، انڈین بینک 1 فیصد، نیلکو 2 فیصد اور ہیروموٹو کارپ تقریباً 2 فیصد شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔