شمالی کشمیر میں تیز ہواؤں اور زوردار بارشوں سے مکانات و باغات کو نقصان

ذرائع کے مطابق اوڑی کے مچھی چرند گاؤں میں محمد رفیق ولد محمد اشرف نامی ایک شخص کے رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔ تاہم کسی بھی علاقے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

سری نگر: شمالی کشمیر کے مختلف حصوں بالخصوص ضلع بارہمولہ میں ہفتہ کے روز تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارشوں سے کئی مکانوں اور باغوں کو شدید نقصان پہنچا۔

یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق بارہمولہ کے سوپور، بارہمولہ ٹاؤن، اوڑی، رفیع آباد اور زینہ گیر علاقوں میں ہفتہ کے روز تیز ہواؤں کے بعد زور دار بارشوں کی وجہ سے درجنوں رہائشی مکانوں اور میوہ باغوں کو نقصان پہنچا اور کافی تعداد میں درخت اکھڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ تیز ہواؤں سے بجلی کے کھمبے بھی اکھڑ گئے جس کے باعث علاقے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اوڑی کے مچھی چرند گاؤں میں محمد رفیق ولد محمد اشرف نامی ایک شخص کے رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔ تاہم کسی بھی علاقے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی میں ہفتہ کی علی الصبح سے ہی رک رک کر بارشیں ہوئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔