کیا 2000 کے نوٹوں کی واپسی کے اب 1000 کا نوٹ دوبارہ جاری ہوگا؟ آر بی آئی گورنر نے دیا جواب

جب سے ریزرو بینک کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے، تب سے یہ قیاس آرائیاں ہونے لگی ہیں کہ 2000 کے نوٹ کو واپس لینے کے بعد کیا آر بی آئی ایک بار پھر 1000 روپے کا نیا نوٹ جاری کرے گا؟

<div class="paragraphs"><p>2000 کے نوٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

2000 کے نوٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: حال ہی میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کلین نوٹ پالیسی کے تحت 2000 روپے کے نوٹ کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد تمام بینکوں کو 2000 روپے کے نوٹ ایکسچینج یعنی تبدیل کرنے اور جمع کرنے کے لیے 4 ماہ (30 ستمبر تک) کا وقت دیا گیا ہے۔ اس کے تحت آپ ایک بار میں 2000 کے 10 نوٹوں یعنی 20000 تک کی قیمت کے دوسرے نوٹوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

تاہم جب سے ریزرو بینک کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے، تب سے یہ قیاس آرائیاں ہونے لگی ہیں کہ 2000 کے نوٹ کو واپس لینے کے بعد کیا آر بی آئی ایک بار پھر 1000 روپے کا نیا نوٹ جاری کرے گا؟ اب جب کہ ملک میں بینکوں سے 2000 روپے کے نوٹ کو واپس لینے کا کام آہستہ آہستہ شروع ہوا ہے، ایسے میں یہ بحث تیز ہو گئی ہے کہ آیا حکومت 1000 روپے کا نیا نوٹ جاری کرے گی یا نہیں؟


اس حوالے سے سوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت 2000 روپے کے نوٹ کو بند کر کے 1000 روپے کا نیا نوٹ لائے گی۔ ان خبروں کو لے کر آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے ایک بڑی اہم اطلاع دی ہے۔

اس سوال کے جواب میں آر بی آئی گورنر نے کہا کہ فی الحال 1000 روپے کا نیا نوٹ لانے کی کوئی تجویز نہیں ہے اور یہ صرف ایک افواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں دیگر مالیت کے نوٹ وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 2000 روپے کا نوٹ بھی فی الحال قانونی ٹینڈر رہے گا۔ 30 ستمبر تک نوٹ بدلنے کا موقع ہے۔ ایسی حالت میں بینک میں بھیڑ نہ لگائیں۔ آپ کے پاس 4 ماہ کا وقت ہے۔ لوگ نوٹ بدلنے میں جلدی نہ کریں، آرام سے کریں۔ یہ آخری تاریخ اس لیے دی گئی ہے کہ اس فیصلے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔


آر بی آئی نے 1000 روپے کا نیا نوٹ جاری کرنے کی افواہ کو ختم کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ 2000 کے نوٹوں کی واپسی کے بعد اب صرف 500 روپے کا نوٹ ہی ملک کا سب سے بڑا بینک نوٹ ہوگا۔ خیال رہے کہ نومبر 2016 میں 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بند کر دیئے گئے تھے۔ جس کے بعد 200، 500 اور 2000 روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */