پاکستان میں جلد عام انتخابات کے آثار، پاکستانی فوج کی وزیر اعظم سے ملاقات

پاکستانی فوج نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور سیاسی پارٹیوں کے لیے قابل اتفاق متبادل کے ساتھ ساتھ موجودہ سیاسی بحران سے باہر نکلنے پر تبادلہ خیال کیا۔

عمران خان کی فائل تصویر آئی اے این ایس
عمران خان کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستانی فوج نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور سیاسی پارٹیوں کے لیے قابل اتفاق متبادل کے ساتھ ساتھ موجودہ سیاسی بحران سے باہر نکلنے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم رہائش کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ہوئی میٹنگ میں شامل ہوئے غیر فوجی اور فوجی افسران نے آئندہ عام انتخابات کے لیے بات چیت پر غور کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو ایسے متبادل دینے پر غور ہو رہا ہے جو دونوں کو منظور ہو۔ پتہ چلا ہے کہ میٹنگ میں عمران خان کی باقی مدت کار پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور حکومت کے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے اعتراض پر بات چیت ہوئی۔ ’دی ایکسپریس ٹریبیون‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق آئندہ عام انتخاب اور عبوری حکومت کی مدت کار پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ، نیشنل اسمبلی کے ساتھ ساتھ چار علاقائی اسمبلیوں میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔


میٹنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ جب تک اپوزیشن اس بات پر متفق نہیں ہو جاتا، تب تک کسی بھی منصوبہ کو آخری شکل نہیں دی جائے گی اور حکومت و اپوزیشن دونوں کے صلاح و مشورہ کے بعد ایک مکمل پیکیج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اگر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوتا ہے تو عدم اعتماد کا عمل آگے بڑھے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔