کیا کنہیا کے بعد پپو یادو بھی کانگریس کا ہاتھ تھامیں گے؟

جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے لئے ذہنی طور پر تیار ہو گئے ہیں!

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سیاسی رہنماؤں میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور ان کو یہ احساس ہو رہا ہے کہ مرکز میں بر سر اقتدار بی جے پی سے کوئی پارٹی لوہا لے سکتی ہے تو وہ کانگریس پارٹی ہی ہے اور اسی وجہ سے کئی رہنما کانگریس کا رخ کر رہے ہیں ۔ حال ہی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلباء یونین کے سابق صدر کنہیا کمار نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور اب پپو یادو کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔

بہار میں کانگریس اپنی سیاسی طاقت کو بڑھانے کے لئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلبہ یونین کے سابق صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رہنما کنہیا کمار کے بعداب جن ادھیکار پارٹی (جاپ) کے سربراہ اور سابق رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کو پارٹی میں شامل کرانے کی تیاری میں ہے۔


جاپ سربراہ مسٹر یادو نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کانگریس میں شمولیت کا اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا اور وہ اس معاملے پر اپنی اہلیہ اور کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ رنجیت رنجن سے بھی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ پپو یادو کا اشارہ ہے کہ وہ اپنی پارٹی کانگریس میں ضم کر دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔