جان دے دوں گی پر ملک کو تقسیم نہیں ہونے دوں گی : ممتا  کا عید پر وعدہ

ہم فسادات نہیں چاہتے، ملک میں تقسیم نہیں، ہم امن چاہتے ہیں۔ کچھ لوگ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور نفرت کی سیاست کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے عید کے موقع پر کہا کہ وہ  ملک میں تقسیم نہیں چاہتیں ۔ انہوں نے کہا کہ عید پر وعدہ کرتی ہوں کہ جان دے دوں گی لیکن ملک کو تقسیم نہیں ہونے دوں گی ۔  وزیر اعلی  ممتا بنرجی  یہ بات اس وقت کہی جب وہ ریڈ روڈ، کولکتہ پر عید کی نماز کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس دوران انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیں۔

ممتا بنرجی نے کہا، 'ہم بنگال میں امن چاہتے ہیں۔ ہم فسادات نہیں چاہتے، ملک میں تقسیم نہیں، ہم امن چاہتے ہیں۔ کچھ لوگ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور نفرت کی سیاست کر رہے ہیں۔ جان دینے کو تیار ہوں لیکن ملک کی تقسیم نہیں ہونے دوں گا۔


وزیر اعلی  ممتا بنرجی نے بی جے پی کو فسادی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا، میں آپ سے صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ پرسکون رہیں، کسی کی بات نہ سنیں۔ مجھے ایک 'فساد پارٹی' سے لڑنا ہے، ایجنسیوں سے بھی لڑنا ہے۔ میں اپنی ہمت سے ان کا مقابلہ کر رہی ہوں۔ میں ان کے سامنے نہیں جھکوں گی۔

ممتا بنرجی نے کہا، "کوئی بی جے پی سے پیسے لیتا ہے اور کہتا ہے کہ ہم مسلم ووٹوں کو تقسیم کریں گے۔ میں ان سے کہتی ہوں کہ ان میں بی جے پی کے لیے مسلم ووٹوں کو تقسیم کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ یہ میرا آپ سے وعدہ ہے، آئیے دیکھتے ہیں۔ کون جیتتا ہے اور کون نہیں؟


ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت چلی گئی تو سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ آج آئین بدلا جا رہا ہے، تاریخ بدلی جا رہی ہے۔ وہ این آر سی لے کر آئے۔ میں نے ان سے  کہا کہ میں اسے ایسا نہیں کرنے دوں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */