اقتدار میں آئے تو اڈانی کے خلاف جانچ کرائیں گے: راہل گاندھی

جو کچھ لندن کے فائننشل ٹائمس میں شائع ہوا ہے وہ کسی بھی حکومت کو گرانے کے لئے کافی ہے لیکن اس میں بھی کسی ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس  کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر اڈانی معاملے پر وزیر اعظم پر حملہ کیا اور انہوں نے کہا کہ اڈانی کو صرف ایک شخص بچا رہا ہے۔ انہوں نےلندن کے  فائننشل ٹائمس میں چھپے  کوئلہ گھوٹالے کے تعلق سے انکشافات پر صحافیوں سے خطاب کیا ۔

راہل گاندھی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو اڈانی کے تمام معاملوں کی جانچ کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ  بجلی اور غریبوں سے جڑا ہوا  ہے لیکن ہندوستانی ذرائع ابلاغ کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی دیتی۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ لندن کے فائننشل ٹائمس میں شائع ہوا ہے  وہ  کسی بھی حکومت کو گرانے کے لئے کافی ہے لیکن اس میں بھی کسی ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی کوئی دلچسپی نظر  نہیں آتی۔


راہل گاندھی نے کہا کہ سیبی نے حکومت سے کہا کہ ان کو دستاویزات نہیں مل رہے لیکن فاننشل ٹائمس کو تمام دستاویزات مل جاتے ہیں جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس شخص کو کسی کی حفاظت ملی ہوئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نو جوانوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ یہ معاملہ سیدھا عوام سے جڑا ہوا ہےیعنی عوام جیسے ہی بجلی کے استعمال کے لئے سویچ دباتے ہیں فورا اڈانی کی جیب میں پیسہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف  یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہندوستانی حکومت اڈانی کی کوئی جانچ  کیوں نہیں کرا سکتی اور وہ ان سے  کوئی سوال کیوں نہیں پوچھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں  نے صرف وہ ہی سوال اٹھائے ہیں  جو فاننشل ٹائمس میں شائع ہوئےہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔