جب تک بی جے پی کو پورے ملک سے ہٹا نہیں لیتی، کھیلا ہوبے: ممتا

ممتا نے کہا کہ بی جے پی ایک ہائی لوڈیڈ وائرس پارٹی ہےجو کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔ بے روزگاری بڑھ گئی ہے۔ گولی اور گالی کی سیاست چل رہی ہے۔

ممتا بینرجی کی فائل تصویر یو این آئی
ممتا بینرجی کی فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ 16اگست کو پورے ملک میں ’کھیلا ہوبے ڈے‘ منایا جائے گا اور جب تک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہٹا نہیں لیں گی ’کھیل‘ ہوتا رہے گا۔ محترمہ بنرجی نے کہاکہ بی جے پی ایک ہائی لوڈیڈ وائرس پارٹی ہے۔ کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک بی جے پی ہے۔ بے روزگاری بڑھ گئی ہے۔ گولی اور گالی کی سیاست چل رہی ہے۔

مْحترمہ بنرجی نے ورچول طریقہ سے اجلاس سے خطاب کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈر پارتھ چٹرجی، مکل رائے اور پارٹی کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی بھی تھے۔


محترمہ بنرجی نے یوم شہید پر بی جے پی، وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ 16اگست کو ’کھیلا ہوبے‘ ڈے منایا جائے گا۔ پورے ملک سے جب تک بی جے پی کو نہیں ہٹا دیتی تب تک کھیل ہوتا رہے گا۔

ممتا بنرجی نے ورچول اجلاس میں مسٹر مودی پر جم کر حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے فون ٹیپ کئے گئے ہیں۔ اس معاملہ میں سپریم کورٹ کو قدم اٹھانا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔