کیا ای ڈی آج وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کو گرفتار کر لے گی؟

عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ ای ڈی آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر سکتی ہے۔ پارٹی لیڈروں نے ای ڈی کی کارروائی پر سوال اٹھائے ہیں

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / ویڈیو گریب</p></div>

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے تیسری بار طلب کئے جانے کے باوجود وزیر اعلی اروند کیجریوال مرکزی تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور اپنا تحریری جواب ای ڈی کو بھیج دیا۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی کا نوٹس غیر قانونی ہے۔ دریں اثنا، عآپ رہنماؤں نے دعوی کیا ہے کہ ای ڈی آج اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار سکتی ہے اور انہیں گرفتار بھی کر سکتی ہے۔

دہلی حکومت کے وزراء آتشی، سوربھ بھاردواج اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ ای ڈی آج اروند کیجریوال کے گھر پر چھاپہ مار سکتی ہے۔ جس کے بعد اسے گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’’ہمیں معتبر ذرائع سے اطلاعات موصول ہو رہی رہی ہیں کہ آج اروند کیجریوال کے گھر پر چھاپہ مارا جائے گا اور انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا۔ یہ بالکل واضح ہے کہ سمن بھیجنے کا وقت اور انہیں گرفتار کرنے کا منصوبہ صرف اور صرف لوک سبھا انتخابات سے متعلق ہے۔‘‘


آتشی نے کہا، ’’ایک کیس جس کی تحقیقات ایک سال سے چل رہی ہیں۔ آج تک ایک روپیہ نقد، سونا، چاندی یا کسی بھی قسم کے جائیداد کے کاغذات برآمد نہیں ہوئے۔ ایسی کیا ہڑبڑاہٹ ہے کہ تین ہفتوں میں تین بار سمن بھیجے گئے!‘‘

آتشی نے کہا، ’’کیجریوال ہر سوال کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں لیکن ای ڈی کو بتانا چاہیے کہ وہ انہیں کیوں طلب کر رہی ہے۔ انہیں کس حیثیت سے طلب کیا جا رہا ہے، گواہ، ملزم، دہلی کے وزیر اعلیٰ یا عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کے طور پر اور یہ وقت پر یقیناً یہ سوال اٹھاتا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے عین قبل اتنی ہڑبڑی کیوں ہے۔ دوسری بات یہ کہ اگر ای ڈی ایسا سوال پوچھنا چاہتی ہے تو لکھ کر پوچھ لے، کیجریوال اس کا جواب دیں گے۔ ایسا کون سا سوال ہے جو وہ تحریری طور پر نہیں پوچھ سکتے، انہیں بلا کر ہی پوچھنا ہے؟‘‘

انہوں نے کہا، ‘‘عام آدمی پارٹی بی جے پی کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہے۔ ہم ای ڈی-سی بی آئی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ بی جے پی ای ڈی-سی بی آئی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ آئین اور اپوزیشن کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ہم اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔‘‘


بی جے پی کے ترجمان ہریش کھرانہ نے کہا کہ آتشی ہوں یا آپ کے بہت سے رہنما، اروند کیجریوال، وہ دلچسپ کہانیاں تخلیق کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ وپاسنا آپ کے لیے اہم ہے، قانون نہیں! ایم پی الیکشن اہم ہیں، قانون نہیں! اروند کیجریوال خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا، اروند کیجریوال اس گھوٹالے میں ملوث ہیں۔ وہ ای ڈی کے سوالات سے بھاگ رہے ہیں، اسی لیے وہ تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ اس لیے ان کی گرفتاری یقینی ہے۔ یہ کارروائی بی جے پی نہیں کر رہی، مرکزی ایجنسی کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔