موب لنچنگ کے شکار تبریز کی اہلیہ اور چچا سے اسد الدین اویسی نے کی ملاقات

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے جھارکھنڈ میں رائے کیلا ضلع کے دھتکی ڈیہہ میں چوری کے الزام میں موب لنچنگ کے شکار ہوئے متوفی تبریز انصاری کی اہلیہ اور اس کے چچا سے ملاقات کی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

رانچی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم )کے صدر اور حیدر آبادکے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے جھارکھنڈ میں رائے کیلا ضلع کے دھتکی ڈیہہ میں چوری کے الزام میں موب لنچنگ کے شکار ہوئے متوفی تبریز انصاری کی اہلیہ اور اس کے چچا سے ملاقات کی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

اویسی تبریز کی بیوہ عائشہ پروین اور اس کے چچا محمد مسرور عالم سے دارالحکومت رانچی کے ایک ہوٹل میں ملے۔ لگ بھگ چالیس منٹ تک کی ملاقات میں مسٹر اویسی نے کہاکہ تبریز کا معاملہ عدالت کے زیر غورہے اس لئے انہیں عدالت پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے میں کسی بھی طرح کی سیاست اور مخالفت کرنی ٹھیک نہیں ہے۔


تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

غورطلب ہے کہ اس سال سترہ جون کی رات کو دھتکی ڈیہہ کے لوگوں نے چوری کے الزام میں تبریز انصاری کو پکڑلیا اور کھمبے سے باندھ کر رات بھر پیٹائی کی ۔ اس کے اگلے دن اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ پولیس نے اسے جیل بھیج دیا جہاں اس کی موت ہوگئی ۔ تبریز کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پیٹائی کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے ۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Sep 2019, 9:10 PM