امت شاہ یوپی میں خواتین پر ہونے والے مظالم پر کیوں کچھ نہیں بولتے! ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے پیر کے روز کہا کہ وہ خواتین کے خلاف تشدد کی حمایت نہیں کرتی ہیں اور انہیں شوبھا مجمدار کی موت کی اصل وجہ نہیں معلوم

ممتا بنرجی / یو این آئی
ممتا بنرجی / یو این آئی
user

یو این آئی

نندی گرام: مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے پیر کے روز کہا کہ وہ خواتین کے خلاف تشدد کی حمایت نہیں کرتی ہیں اور انہیں شوبھا مجمدار کی موت کی اصل وجہ نہیں معلوم ہے۔ ممتا بنرجی نے اس کے ساتھ ہی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیوں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اقتدار ریاست اترپردیش میں خواتین پرہورہے مظالم کے بارے میں خاموش رہتے ہیں؟

ترنمول کی سربراہ نے کہا ’’بی جے پی اب شوبھا مجمدار کی موت پر سیاست کررہی ہے۔ امت شاہ ٹویٹ کر رہے ہیں کہ بنگال کی کیا حالت ہے۔ جس پر جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا جب اتر پردیش کے ہاتھرس میں خاتون کی زیادتی اور پھر اس کی موت پوئی وہ کیوں خاموش رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال میں ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور اب امن وامان الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے۔ گزشتہ دنوں ترنمول کانگریس کے تین کارکنوں کو قتل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ لالچ اچھا نہیں ہوتا، وہ (افسر) نہ گھر کا رہا نا گھاٹ کا۔ ترنمول سپریمو نے یہاں ہیل چیئر پر ایک بہت بڑے روڈ شوکا اہتمام کیا۔ پچھلے مہینے ایک حملے میں زخمی ہونے کے بعد یہ ان کا یہاں پہلا روڈ شو تھا۔

محترمہ بنرجی نے کھدی رام موڑ سے نندی گرام بلاک 2 میں ٹھاکر چوک تک پد یاترا کی جس میں ہزاروں افراد اس روڈ شومیں شامل ہوئے، وہ سبھی ترنمول کا جھنڈا اٹھا ئے ہوئے تھے۔

خیال رہے دوسرے مرحلے میں یکم اپریل کو یہاں ہونے والی پولنگ انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ترنمول سپرپیمو یہاں سے اپنے سابق ساتھی شوبھیندوادھیکاری کے خلاف کھڑی ہوئی ہیں۔ ادھیکاری گذشتہ سال دسمبر میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔

اس سے قبل محترمہ بنرجی نے امت شاہ کے بنگال میں پہلے مرحلے کے انتخابات میں 30 میں سے 26 نشستیں جیتنے کے دعوے پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے میں بی جے پی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔

چاندی پور کے علاقے میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی سبھی 30 سیٹیں جیت لینے کا دعوی کیوں نہیں کرتی ، کیا چار نشستیں اس نے کانگریس اورکمیونسٹ پارٹی کے لئے چھوڑی ہیں۔
انہوں نے کہا ’’آپ (بی جے پی) کو بڑا روسوگلا (زیرو) ملے گا‘‘۔
انہوں نے سینٹرل فورسز پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے اگلے مرحلے کو منصفانہ بنانے کو یقینی بنائیں ، تاکہ بی جے پی ووٹ کی خاطر ہیرا پھیری نہ کرے۔
دریں اثنا ، بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ امت شاہ کا نندی گرام میں کل ہونے والے روڈ شو میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
امت شاہ نے نندی گرام کے عوام سے بنگال کے بہتر مستقبل کے لئے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے دورے پر محترمہ بنرجی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے تھا۔ اس دورے کا انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */